कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قتل کے ملزم کو 12؍گھنٹوں میں ایل سی بی نے گرفتار کیا

ناندیڑ :8؍فروری (نامہ نگار)موضع وڈگاؤں میں 21 سالہ نوجوان کے قتل کے واقعہ کے محض 12 گھنٹوں کے اندر ناندیڑ کی لوکل کرائم برانچ (LCB) نے قتل میں ملوث پانچ ملزمین میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ قتل پرانی رنجش کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ 7؍فروری کی رات تقریباً 12 بجے سے قبل موضع وڈگاؤں میں آکاش بالاجی پیوڈ (21سال ) ساکن پیوڈ واڑی تعلقہ و ضلع ناندیڑ کا قتل کر دیا گیا۔ شکایت کے مطابق وڈگاؤں کے پون مانک راؤ پیوڈ (22سال) اور اس کے چار ساتھیوں نے مل کر آکاش پیوڈ کو قتل کیا۔ اس سلسلہ میں جرم نمبر 109/2026کے تحت مقدمہ 8؍فروری کی صبح 4:30 بجے درج کیا گیا۔لوکل کرائم برانچ کے پولیس سب انسپکٹر مہیش کورے، ناگناتھ تُکڑے، پولیس عملدار داراسنگھ راٹھوڑ، سدھو سونسڑے، شری رام داسرے، مادھو مانے، سنگھرتن گائیکواڑ، آباراؤ پنگلواڈ، لہو چاٹے، وشوناتھ پوار، سدھاکر دیوکٹے وغیرہ نے بھرپور محنت کرتے ہوئے مال ٹیکڑی کے قریب ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان فلائی اوور کے نیچے ملزم پون مانک راؤپیوڈ کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے ناندیڑ دیہی پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ قتل پرانے جھگڑے کے تنازعہ پر ہوا۔ ملزمین نے لات گھونسوں اور لاٹھی کے ساتھ خنجر سے آکاش پیوڈ کی پیٹھ، گردن کے نیچے اور سینے پر وار کر کے اسے قتل کیا۔ ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدئے کھنڈیرائے نے سراہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے