कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فروری۔مارچ 2027 کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے لیے نجی امیدواروں کے فارم نمبر 17 کی آن لائن رجسٹریشن شروع

ناندیڑ: 5 ؍اگست(نامہ نگار) مہاراشٹر ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے فروری۔مارچ 2027 میں منعقد ہونے والے جماعت دہم (10ویں) اور جماعت دوازدہم (12ویں) کے امتحانات میں بطور نجی امیدوار شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے فارم نمبر 17 کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔دسویں اور بارہویں کے نجی امیدوار بورڈ کی مقررہ شرائط کے مطابق ریاست کی تمام منظور شدہ اسکولوں اور جونیئر کالجوں کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مکمل معلومات اور رہنما کتابچہ بورڈ کی ویب سائٹ http://www.mahahsscboard.in پر دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے طلبہ، اسکول اور جونیئر کالج اپنے متعلقہ ڈویژنل بورڈ سے رابطہ کریں۔فروری۔مارچ 2027 میں ہونے والے ثانوی اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) اور اعلیٰ ثانوی سرٹیفکیٹ (HSC) امتحانات کے لیے نجی امیدواروں کے فارم نمبر 17 آن لائن جمع کرانے کی تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں۔بغیر تاخیر کے رجسٹریشن کی مدت یکم اگست 2026 (ہفتہ) سے 30 ستمبر 2026 (بدھ) تک رہے گی۔ اس دوران طلبہ کو آن لائن فارم اور فیس جمع کرانے کے بعد فارم کا پرنٹ، آن لائن فیس جمع ہونے کی رسید کا پرنٹ اور تمام اصل دستاویزات فارم میں درج اسکول یا جونیئر کالج میں جمع کرانا ہوں گے۔تاخیر سے رجسٹریشن یکم اکتوبر 2026 (جمعرات) سے 15 اکتوبر 2026 (جمعرات) تک کی جا سکے گی، جس کے لیے فی طالب علم 100 روپے تاخیر فیس ادا کرنا ہوگی۔انتہائی تاخیر کے ساتھ رجسٹریشن 16 اکتوبر 2026 (جمعہ) سے 31 اکتوبر 2026 (ہفتہ) تک ہوگی۔ اس مدت میں فی طالب علم یومیہ 20 روپے اضافی تاخیر فیس وصول کی جائے گی۔ اس مرحلے میں اصل فارم، آن لائن فیس کی رسید کی دو نقول اور تمام اصل دستاویزات متعلقہ اسکول یا جونیئر کالج میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔بورڈ نے واضح کیا ہے کہ نجی امیدواروں کے تمام فارم صرف آن لائن طریقے سے ہی قبول کیے جائیں گے۔ کسی بھی قسم کا آف لائن فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔نجی امیدواروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی سابقہ اسکول، ہائر سیکنڈری اسکول یا جونیئر کالج کے ذریعے ہی رجسٹریشن کریں۔ رجسٹریشن سے قبل امیدوار اپنے سابقہ ادارے سے اسکول کا کوڈ، مضامین کی تفصیل، ذریعۂ تعلیم (میڈیم)، اسٹریم اور دیگر ضروری معلومات حاصل کریں۔ دیگر ریاستوں یا بیرون ملک سے آنے والے طلبہ کو مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رہائشی سرٹیفکیٹ میں درج پتہ فراہم کرنا ہوگا۔رجسٹریشن کے لیے طلبہ کو بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ’’Student Corner‘‘ کے ذریعے آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔ فارم بھرنے کی ہدایات اردو نہیں بلکہ مراٹھی اور انگریزی زبان میں ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جنہیں پڑھنے کے بعد ہی درخواست مکمل کی جائے۔درخواست بھرنے کے وقت امیدواروں کے پاس اسکول چھوڑنے کا اصل سرٹیفکیٹ (Leaving Certificate) یا اس کی نقل اور حلف نامہ، آدھار کارڈ اور پاسپورٹ سائز کی حالیہ تصویر موجود ہونی چاہیے۔ ان تمام اصل دستاویزات کو اسکین کرکے آن لائن اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ اگر امیدوار کے پاس ثانوی اسکول چھوڑنے کا ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ ہو تو اس کی اصل نقل منسلک کرنا ضروری ہے۔دستاویزات اسکینر یا موبائل فون کے ذریعے PDF کی شکل میں اسکین کرکے اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ امیدوار کا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آئندہ رابطے کے لیے لازمی ہوگی۔ آن لائن درخواست، فیس کی رسید اور اصل دستاویزات مقررہ مدت کے اندر متعلقہ اسکول یا جونیئر کالج میں جمع کرانا ضروری ہوگا۔نجی امیدواروں کے لیے رجسٹریشن فیس دسویں اور بارہویں دونوں جماعتوں کے لیے ایک ہزار ایک سو دس (1110) روپے جبکہ پروسیسنگ فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تاخیر سے رجسٹریشن پر 100 روپے فی طالب علم اور انتہائی تاخیر کی صورت میں 20 روپے فی طالب علم یومیہ اضافی فیس وصول کی جائے گی۔فروری۔مارچ 2027 کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن فیس صرف آن لائن ذرائع (Debit Card، Credit Card، UPI یا Net Banking) کے ذریعے ادا کی جا سکے گی۔ فیس جمع ہونے کی رسید امیدوار اور متعلقہ اسکول یا جونیئر کالج کو ان کے لاگ اِن میں دستیاب ہوگی۔دسویں جماعت کے نجی امیدواروں کو رجسٹریشن کے وقت اپنی سابقہ ثانوی اسکول کا نام اور مکمل پتہ درج کرنا ہوگا۔ متعلقہ اسکول امیدوار کے داخلی فارم، داخلی جانچ (Internal Assessment)، عملی و زبانی امتحانات، گریڈ سے متعلق مضامین اور دیگر ضروری کارروائیاں مکمل کرے گا۔اسی طرح بارہویں جماعت کے نجی امیدواروں کو بھی اپنی سابقہ اعلیٰ ثانوی اسکول یا جونیئر کالج کا نام اور پتہ درج کرنا ہوگا۔ متعلقہ ادارہ داخلی جانچ، عملی و زبانی امتحانات، گریڈ سے متعلق کام اور دیگر ضروری کارروائی انجام دے گا۔معذور طلبہ اگر بطور نجی امیدوار امتحان دینا چاہتے ہیں تو انہیں ضلع سرجن کی جانب سے مجاز اسپتال کے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ یا UDID کارڈ کی تصدیق شدہ نقل درخواست کے ساتھ جمع کرانی ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے وہ اپنے متعلقہ ڈویژنل بورڈ یا اعلیٰ ثانوی ادارے سے رابطہ کریں۔مہاراشٹر اسٹیٹ اوپن اسکول بورڈ سے جماعت پنجم یا جماعت ہشتم کامیاب کرنے والے طلبہ بھی فارم نمبر 17 کے ذریعے دسویں جماعت کے نجی امیدوار کی حیثیت سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اگر آن لائن فارم بھرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش آئے تو امیدوار دفتری اوقات میں ویب سائٹ پر دی گئی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔ اہل امیدواروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد مقررہ مدت کے اندر امتحانی فارم بھی امتحانی فیس کے ساتھ لازماً جمع کرانا ہوگا۔ریاستی بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی نے تمام اہل امیدواروں سے مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے