कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فرخندہ اظہر جونیئر کالج گھوڑے گاؤں (تحصیل تلہارا) کا رزلٹ قابل ستائش

ملکاپور: 2/ مئی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق فرخندہ اظہر جونیئر کالج گھوڑے گاؤں ، تحصیل تلہارا نے امسال کے امتحانی نتائج میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی ہے. کالج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل 39 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 3 طلبہ غیر حاضر رہے. نتائج کے مطابق 3 طلبہ نے امتیازی کامیابی (ڈسٹنکشن) حاصل کی، جبکہ 8 طلبہ نے اول درجہ، 16 طلبہ نے دوم درجہ اور 5 طلبہ نے پاس درجہ میں کامیابی حاصل کی۔ اس طرح مجموعی طور پر 32 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ کالج کا مجموعی نتیجہ 82.02 فیصد رہا، جو ایک حوصلہ افزا اور قابلِ فخر کارکردگی ہے۔ اس کالج کی رفیعہ تسنیم ناصر بیگ نے 83.17 فیصد نمبرات حاصل کر اول مقام حاصل کیا، رابعہ کوثر سہیل احمد خان نے 78.83 فیصد حاصل کیٔے اور نیہا فردوس صہیب خان نے 75.50 فیصد نمبرات حاصل کر نمایاں کامیابی درج کرائی. اس شاندار کامیابی پر مہاتما گاندھی ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران، ہیڈ ماسٹر اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ تعلیمی حلقوں نے اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور ادارے کے مثبت تعلیمی ماحول کا نتیجہ قرار دیا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے