कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر مجاز اشتہاری ہورڈنگز پر میونسپل کارپوریشن کی سخت کارروائی

شیواجی نگر اور کوٹھا علاقہ میں دو مقدمات درج

ناندیڑ:19؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کے مرکزی تجارتی علاقے شیواجی نگر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر مجاز اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بجاج نگر میں واقع نجی بلڈر دھون ریزیڈنسی کے بینر لگانے والے انیل دلیپ یادو، گنیش کٹکم (کنٹریکٹر) اور وشال ماٹھی سمیت بینر تیار کرنے اور لگانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن نے اپنے حدود میں اشتہاری فلیکس لگانے کے لیے کل 118 مقامات مقرر کیے ہیں، جہاں باقاعدہ فریم نصب کیے گئے ہیں اور ان کی جسامت بھی طے کی گئی ہے۔ ان مقررہ مقامات پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے طے شدہ فیس ادا کرکے شہریوں اور سماجی اداروں کو عارضی طور پر اشتہارات لگانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ تاہم شہر کے بعض نجی بلڈرس اور دیگر افراد کی جانب سے بغیر اجازت اشتہاری بینرز لگائے جانے کا معاملہ منگل 19؍مئی کو سامنے آنے پر مہاراشٹر انسدادِ بدصورتی قانون 1995 کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کے تحت متعلقہ بلڈر اور دیگر افراد کے خلاف بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایف آئی آر نمبر 0270/2026 مؤرخہ 19؍مئی درج کی گئی ہے۔ اسی طرح کوٹھا علاقے میں مرکزی سڑک کے کنارے غیر مجاز بینر لگانے کے معاملے میں سڈکو دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔یہ کارروائی میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈو ئی پھوڑے کے احکامات پر ایڈیشنل کمشنر گیریش کدم اور ڈپٹی کمشنر ایس۔ اجیت پال سنگھ سندھو کی رہنمائی میں شیواجی نگر علاقائی دفتر کے علاقائی آفیسر رمیش چاورے، بلڈنگ انسپکٹر بھرت شیوپورے، انسداد تجاوزات دستہ کے سربراہ وشال سونکامبلے، دتہ کلیانکر اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔میونسپل انتظامیہ نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مقرر کردہ مجاز مقامات پر اجازت حاصل کرکے ہی ہورڈنگز نصب کریں اور غیر مجاز اشتہارات کے ذریعے شہر کو بدصورت بنانے سے گریز کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے