कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عیدگاہ کمان تا بونڈھار بائی پاس سمیت مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا

ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کی بڑی بلڈوزر کارروائی

ناندیڑ:3 ؍اگست(نمائندہ اعتبار): ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن نے منظور شدہ ترقیاتی منصوبے کے تحت سڑکوں کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے پیر کے روز بڑے پیمانے پر بلڈوزر کارروائی انجام دی۔ اس دوران عیدگاہ کمان روڈ سے بونڈھار بائی پاس تک کئی برسوں سے قائم پختہ اور کچے تجاوزات کو مکمل طور پر منہدم کر دیا گیا، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی مشترکہ نگرانی میں انجام دی گئی اس کارروائی کا مقصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے کے مطابق عیدگاہ کمان سے بونڈھار بائی پاس تک 60 فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔اطلاعات کے مطابق عوامی تعمیرات محکمہ کی جانب سے اس سڑک کی توسیع کا منصوبہ گزشتہ دو برس سے تجاوزات کے باعث رکا ہوا تھا۔ مقامی افراد نے بعض مقامات پر تقریباً 33 فٹ تک سڑک کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضے کر رکھے تھے، جس کے باعث ترقیاتی کام متاثر ہو رہے تھے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی درخواست پر میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات ہٹاؤ ٹیم نے جے سی بی مشینوں کی مدد سے تقریباً 10 سے 15 مکانات کے غیر قانونی حصے، شیڈس اور دکانوں کی توسیعی تعمیرات منہدم کر کے پوری اراضی خالی کرا لی۔بلڈوزر کارروائی صرف بونڈھار بائی پاس روڈ تک محدود نہیں رہی بلکہ شہر کے دیگر اہم علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی۔ وزیرآباد کے ترنگا چوک میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر مجاز دکانیں اور تجارتی رکاوٹیں ہٹائی گئیں، جبکہ قدیم ناندیڑ کے میفکو روڈ پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ بعض مقامات پر تجاوزات کے ذمہ دار افراد نے کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور حکام سے بحث و تکرار کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھا۔یہ کارروائی ایڈیشنل کمشنر گریش کدم اور ڈپٹی کمشنر ایس۔ اجیت پال سنگھ سندھو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راون سونسلے، تجاوزات مخالف دستے کے سربراہ دتہ کلیانکر، وشال سونکامبلے، میونسپل کارپوریشن کے غیر مجاز تعمیرات و تجاوزات محکمہ اور پولیس کے مشترکہ عملے نے انجام دی۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے شہریوں اور تاجروں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سڑکوں، فٹ پاتھوں اور میونسپل کارپوریشن کی اراضی پر دوبارہ تجاوزات نہ کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی کے دوران ضبط کیا گیا سامان واپس نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے تمام تجاوزات ازخود ہٹا دیں، بصورت دیگر آئندہ بھی اسی نوعیت کی سخت بلڈوزر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے