कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

طلبہ کے لیے تعطیلات کو مفید بنانے کے حوالے سے رہنمائی

ناندیڑ: 22؍اپریل (پریس نوٹ) محی الدین اردو پرائمری اسکول، لال واڑی کے ایڈمنسٹریٹر ایڈوکیٹ سید عبدالماجد سر نے طلبہ اور سرپرستوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کو مؤثر اور بامقصد بنانے کے حوالے سے چند اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے سالانہ امتحانات 22 اپریل 2026 کو اختتام پذیر ہو رہے ہیں، جس کے بعد گرمیوں کی تعطیلات شروع ہوں گی۔ اس دوران طلبہ کا اسکول سے باقاعدہ تعلیمی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تعطیلات کے وقت کو منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق طلبہ کے روزمرہ معمولات میں دینی، اخلاقی اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مخصوص وقت رکھا جائے تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے۔ سرپرستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچوں کو مفید کتب کے مطالعہ، قرآن مجید کی تلاوت اور اخلاقی تربیت کی طرف راغب کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ تعطیلات سیر و تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں، تاہم غیر اخلاقی سرگرمیوں اور موبائل، ٹی وی یا گیمز کے غیر ضروری استعمال سے بچوں کو دور رکھا جائے۔ اساتذہ کی جانب سے دیے گئے ہوم اسائنمنٹس کی تکمیل پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ طلبہ کو دینی اور سائنسی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دی جائے اور سفر کے دوران حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
آخر میں کہا گیا کہ اگر طلبہ تعطیلات کے دوران اپنے وقت کا درست استعمال کریں تو وہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اپنی شخصیت کی تعمیر میں بھی کامیاب ثابت ہوں گے۔
جاری کنندہ:
ایڈوکیٹ سید عبدالماجد سر
ایڈمنسٹریٹر
محی الدین اردو پرائمری اسکول، لال واڑی، ناندیڑ
رابطہ: 9657255841

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے