कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

طلبہ بے خوف ماحول میں بارہویں کا امتحان دیں :ضلع کلکٹر راہل کڑدیلے

مختلف ٹیموں اور فکسڈ اسکواڈ کے ذریعے کڑی نگرانی، قصورواروں پر سخت کارروائی

ناندیڑ:9؍فروری ( نامہ نگار)ضلع میں کل 10 فروری سے جماعت بارہویں کے امتحان کا آغاز ہو رہا ہے اور یہ امتحان ضلع کے 112 امتحانی مراکز پر لیا جائے گا۔ طلبہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا خوف کے بغیر بے خوف ماحول میں امتحان دیں، ایسی اپیل ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحان کے دوران 100 فیصد نقل سے پاک مہم چلائی جائے گی۔ضلع میں 10 فروری سے 11 مارچ 2026 تک جماعت بارہویں کا امتحان منعقد ہوگا اور اس کے لئے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔ تمام امتحانی مراکز پر افسران و عملہ تعینات کیا گیا ہے اور ان کے ذریعے مسلسل نگرانی رکھی جائے گی۔ حساس امتحانی مراکز پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ چند مراکز پر فکسڈ اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے۔امتحان کے شفاف اور ہموار انعقاد کے لئے زوم سہولت کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے دو کنٹرول روم فعال کئے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز کو سی سی ٹی وی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس دوران اگر کسی بھی قسم کی بدنظمی، نقل یا دیگر بے ضابطگی پائی گئی تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایسے سخت احکامات ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے جاری کئے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے