कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو بسمت کے دسویں بورڈ امتحان میں شاندار نتائج

طلبہ کی کامیابی پر مسرت کا ماحول

بسمت: 9؍مئی ( نامہ نگار) ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو بسمت نے تعلیمی سال 26-2025ءکے دسویں بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 68.40 فیصد نتیجہ درج کیا۔ اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کامیاب طلبہ کی ستائش کا سلسلہ جاری ہے۔اسکول میں جملہ 39 طلبہ رجسٹرڈ تھے جن میں سے 38 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں 26 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ ایک طالب علم اے ٹی کے ٹی کے ذریعے کامیاب ہوا۔
امسال امتحان میں ثناء انجم جمیل شیخ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔ شفا ماہیرین عبدالقیوم نے دوسری اور عائشہ طیب شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان ہونہار طالبات کی نمایاں کامیابی پر اسکول میں مسرت کا ماحول دیکھا گیا۔اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ پٹھان عطیہ حنا باجی، انور خان سر، سید عبداللہ صابر سر، اسماء باجی، راشدہ باجی، محمد شبیر سر، جمیل سروری سراور اسٹاف نے کامیاب طلبہ، والدین اور سرپرستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ کی رہنمائی ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔
اسکول کے کامیاب اور نمایاں طلبہ میں عائشہ فاروق شیخ، ابو طالب محمد عبدالحق، عافیہ شوکت شیخ، افشاں انجم سید معین، ایان مولا شیخ، بی بی حاجرہ محمد اعجاز، عائشہ شیخ رفیق، زرین ناز محمد ناہید قریشی، محمد افنان قریشی محمد عامر قریشی، محمد عرفات صدیقی مدثر صدیقی، محمد مستقیم عبد الکریم، محمد مزمل محمد رحیم ، محمد صبور محمد الیاس، ندا ابراہیم شیخ، ثانیہ مخدوم شیخ، سید ذیشان سید ظہیر، پٹھان افشان احمد خان، زویا فاطمہ عبد الستار، تحسین فاطمہ شیخ ساجد، انجمن عالیہ شیخ راج محمد شیخ، شیخ بشریٰ جاوید، شیخ ابوذر رفیق اور شیخ طیب خلیل کے نام شامل ہیں۔
تعلیمی میدان میں اسکول کی اس کامیابی میں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ شہر بسمت کے معزز سرپرست حضرات، اسکول کی بقاء و ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہنے والے تمام اہلیان بسمت، سیاسی و سماجی طبقہ کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ اس کے لئے تمام اساتذہ ممنون و مشکور ہیں۔ اس اُمید پر کہ وہ آگے بھی اسکول کی ترقی و بقاء کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر اسکول کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرتے ہوئے کامیابی کی نئی منزلوں تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔اسکول انتظامیہ نے اعلان کیا کہ نئے تعلیمی سال 27-2026ءکے لیے پنجم تا دہم جماعت میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے انور خان سر ( 9975116890) اور سید عبداللہ صابر سر ( 9421461655) و دیگر اساتذہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے