कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو اسکول دیولگاؤں مہی میں امبیڈکر جینتی تقریب منعقد

دیولگاؤں مہی 14 اپریل (نامہ نگار):مقامی تعلیمی ادارے پی ایم شری ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول، دیولگاؤں مہی (تعلقہ دیولگاؤں راجا) میں بابائے دستور بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یومِ پیدائش نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد طلبہ کو ڈاکٹر امبیڈکر کی عظیم جدوجہد اور ان کے تعلیمی و سماجی نظریات سے روشناس کروانا تھا۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر گلباری سے ہوا۔ اس موقع پر اسکول کی طالبات نے اپنی تقاریر کے ذریعے بابا صاحب کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ ہفتم جماعت کی طالبات مریم رمیز شیخ اور زنیرہ جاوید خان نے اپنی تقاریر میں بابا صاحب کی بچپن کی مشکلات اور ان کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے جنون کو بیان کیا۔ اسی طرح ششم جماعت کی طالبہ ذوبیہ عمران شیخ نے دلکش انداز میں بابا صاحب کے سماجی اصلاحات کے کاموں کا ذکر کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ مضمون معلم عبد الرحمن عبد الستار نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر امبیڈکر کے سیاسی و سماجی پس منظر اور آئین سازی میں ان کے کلیدی کردار پر سیر حاصل معلومات پیش کیں۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ کس طرح ایک عام انسان اپنی محنت اور علم کے بل بوتے پر ملک کا معمار بن سکتا ہے۔ تقریب کے صدر شیخ افسر شیخ چاند نے اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مشہور نعرے "تعلیم حاصل کرو، منظم ہو جاؤ اور جدوجہد کرو” پر زور دیا۔ انہوں نے تمام طلبہ و طالبات کو تلقین کی کہ وہ بابا صاحب کی زندگی کو اپنے لیے مشعلِ راہ بنائیں اور تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر جہالت اور ناانصافی کا خاتمہ کریں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کے علاوہ معلمین شیخ کالو سر، عبدالرحیم سر، شیخ عمران سر، عمران نواب سر، آفرین باجی اور دیگر معززین موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔صدر مدرس شیخ افسر شیخ چاند سر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت زباندانی کے مضمون معلم شیخ حنیف نورالحسن نے کی اور دیگر انتظامات کو اساتذہ اور طلبہ نے مل کر بحسن و خوبی انجام دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے