कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ آمینہ تبسّم اور صدیقی یاسمین جہاں ہمدرد ویمنس اربن کوآپریٹو سوسائٹی پربھنی کی چیئرپرسن و نائب چیئرپرسن منتخب

پربھنی، 02 مئی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)شہر پربھنی میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور سود سے پاک مالی تعاون کے مقصد سے قائم ہمدرد ویمنس اربن کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات خوش اسلوبی سے منعقد ہوئے، جن میں تمام ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر محترمہ شیخ آمینہ تبسّم شفاء الرحمٰن کو بلا مقابلہ چیئرپرسن اور محترمہ صدیقی یاسمین جہاں یوسف خان کو نائب چیئرپرسن منتخب کیا۔واضح رہے کہ اس سوسائٹی کا قیام سال 2023 میں اصلاحِ معاشرہ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ پربھنی کے بانی صدر شیخ ظفر سر کی رہنمائی میں عمل میں آیا تھا۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد ضرورت مند خواتین کو بلا سود قرض فراہم کرنا، سودی نظام سے بچانا اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران سوسائٹی نے متعدد مستحق خواتین کو مالی امداد فراہم کرتے ہوئے خود کفالت کی راہ پر گامزن کیا ہے۔انتخابی عمل سوسائٹی کے دفتر واقع معصوم کالونی پربھنی میں ڈپٹی اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اے ایس ٹاک کی نگرانی میں انجام پایا، جہاں تمام منتخب ڈائریکٹرز نے اتفاقِ رائے سے قیادت کا انتخاب کیا۔اس موقع پر منتخب ڈائریکٹرز میں ڈاکٹر خان درخشاں عرفانہ، ایڈوکیٹ انصاری ناہید انجم، کہکشاں یاسمین، فاطمہ مدنی، رضوانہ یاسمین، انیسہ بیگم، شیخ حنیفہ اور شمشاد بیگم شامل تھیں۔انتخابات کے بعد ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نو منتخب چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کی گلپوشی کی گئی۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوسائٹی کی ترقی، شفافیت اور خدمتِ خلق کے مشن کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔تقریب کے اختتام پر تمام اراکین نے باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ سوسائٹی کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عہد کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے