कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شالارت میپنگ کی سنگین خامیوں کے خلاف آئیٹا مہاراشٹر کی آواز

اساتذہ کو فوری انصاف دینے کا مطالبہ

ممبئی6؍مئی (راست)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر نے ریاست میں شالارت (Shalarth) میپنگ نظام میں پائی جانے والی سنگین خامیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ مہاراشٹر اور محکمۂ تعلیم سے فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
آئیٹا کے مطابق ریاست کے امداد یافتہ تعلیمی اداروں میں گزشتہ کئی برسوں سے متعدد ثانوی اساتذہ جماعت نہم اور دہم کو تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، مگر شالارت میپنگ کی غلطیوں کی وجہ سے ان اساتذہ کو جماعت ششم تا ہشتم میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس نہم اور دہم کی اسامیوں کو خالی دکھایا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر بعض اداروں کی جانب سے ٹی ای ٹی شرط کے بغیر نئی تقرریوں کی کوششیں بھی سامنے آئی ہیں۔
تنظیم نے اس صورتحال کو نہ صرف اساتذہ کے ساتھ ناانصافی قرار دیا بلکہ اسے تعلیمی نظام اور شفاف انتظامیہ کے اصولوں کے خلاف بھی بتایا۔ آئیٹا نے واضح کیا کہ اگر یہ خامیاں دور نہ کی گئیں تو مستقبل میں موجودہ اساتذہ پر ٹی ای ٹی کی شرط عائد کیے جانے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
اہم مطالبات:
– شالارت میپنگ کی تمام خامیوں کو فوری طور پر درست کیا جائے۔
– کئی برسوں سے نہم و دہم کو پڑھانے والے اساتذہ کی درست اندراج (ریکارڈ) کی جائے۔
– غلط میپنگ کی بنیاد پر دکھائی گئی خالی اسامیوں پر تقرریاں فوری طور پر روکی جائیں۔
– نظام کی درستگی کے بعد ہی نئی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔
– ذمہ دار افسران اور اداروں کے خلاف انتظامی و قانونی کارروائی کی جائے۔
– متاثرہ اساتذہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
آئیٹا مہاراشٹر نے مزید کہا کہ اس معاملے میں تاخیر نہ صرف اساتذہ کے حقوق کو متاثر کرے گی بلکہ طلبہ کے تعلیمی مفاد پر بھی منفی اثر ڈالے گی۔ تنظیم نے حکومت سے اپیل کی کہ اس حساس مسئلے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے شفاف اور منصفانہ حل یقینی بنایا جائے۔
یہ مطالبہ نامہ ریاست کے اعلیٰ حکام بشمول پرنسپل سیکریٹری، محکمۂ تعلیم، کمشنر تعلیم، ڈائریکٹر تعلیم اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے