कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سہ روزہ مردم شُماری تربیتی پروگرام۔ 2027 فرسٹ فیز کا کامیاب انعقاد

پربھنی 5 مئی (نامہ نگار، محمدسرورشریف پربھنی ) سہ روزہ مردم شُماری تربیتی پروگرام 2027فرسٹ فیز بمقام پودار انٹرنیشنل اسکول دھرماپوری پربھنی کا کامیاب انعقاد۔ ریسورس پرسن کی حیثیت سے جناب ہیمنت سر اور جناب سہیل سر نےمنفرد، احسن، اور آسان انداز میں تفہیم کرائی اور سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نباہی اور تمام ٹرینیز کی راہنمائی فرمائیں۔ اِس موقع پر اُردُو اور مراٹھی اسکولس سے آئے ہوئے اساتذہ موجود تھے۔ جس میں جناب شکیل سر ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول، جاوید سرمحمدیہ اسکول ، مشتاق علی سر اقراء اسکول، ایس ایم نبیل سر معصوم اُردُو ہائی اسکول، محمد یٰسین سر ، مفصّل احمدسر ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول قابلِ ذکر ہیں۔ یہ پروگرام جناب اویس ہاشمی سر پربھنی مجلسِ عظمیٰ پربھنی جو بحیثیت انچارج زون سی کے ذمہ دار بھی ہے اُن کی زیرِ نگرانی میں بحسن وخوبی انجام پایا۔ آخر میں پروگرام میں جناب ایس ایم نبیل سر نے اظہارِ خیال پیش کیا جس میں ریسورس پرسن جناب ہیمنت سر اور سہیل سر، اویس ہاشمی سر کو پروگرام کی کامیابی کی مُبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے