कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ساغر صدیقی کی برسی پر ناندیڑ میں کامیاب طرحی مشاعرہ منعقد

ناندیڑ:21؍جولائی ( راست) مورخہ 19 جولائی 2026 بروز اتوار شب 8 بجے ویزن اکیڈمی، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام رنگِ سخن، کوثر اکیڈمی و اسماک پبلیکیشن کی جانب سے ’’شاعرِ درد ساغر صدیقی‘‘ کی برسی کے موقع پر ایک شام ساغر صدیقی کے نام طرحی مشاعرہ منعقد کیا گیا۔طرحی مشاعرے کی صدارت استاد شاعر جناب عطاء حیدر آبادی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد عبدالرافع (انچارج پرنسپل، وی کے کالج، ناندیڑ) شریک ہوئے۔اس طرحی مشاعرے میں شہر کے استاد شعرا اور نوجوان شعرا نے ساغر صدیقی کے طرحی مصرعے پر اپنا اپنا کلام سنا کر دادِ تحسین حاصل کی۔ اس نشست میں ڈاکٹر محمد عبدالرافع نے شاعرِ درد ساغر صدیقی پر اپنا مقالہ بھی پیش کیا۔اس ادبی و مشاعرے کی نشست میں جناب تمیز احمد پرواز، جناب محمود علی سحر، الطاف ثانی، غالب آسی، ناظمِ مشاعرہ جناب سہیل احمد صدیقی، شیخ علیم اسرار، ظہیرالدین بابر، منظور ہاشمی، اطہر کلیم انصاری، حبیب مسعود، ذیشان انصاری، محمد دانش و دیگر نوجوان شعرا نے اپنا طرحی کلام سنایا۔ایک یادگار اور کامیاب مشاعرہ منعقد کرکے مرحوم نامور شاعر ساغر صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے