कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ساجد خان شیوسینا اقلیتی شعبہ ناندیڑ شمال کے یوتھ شہر صدر مقرر

ناندیڑ: 2 ؍اگست(راست) شیوسینا (شندے گروپ) کے اقلیتی شعبہ میں تنظیمی توسیع کے سلسلے میں ساجد خان کو شیوسینا اقلیتی شعبہ، ناندیڑ شمال کے یوتھ شہر صدر (شہر پرمکھ) کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ساجد خان نے اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ شیو سینا میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو پوری دیانت داری، وفاداری اور خلوص کے ساتھ نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں یہ تقرری مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی رہنمائی، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے کی ہدایت، شیوسینا کے نائب لیڈر ہیمنت بھاؤ پاٹل، رکن پارلیمنٹ ناگیش پاٹل آشٹیکر، شیوسینا اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی سعید بھیا خان، اقلیتی یوتھ ونگ کے ریاستی صدر معراج بھیا خان کی تجاویز اور رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر کی سفارش پر عمل میں آئی۔تقرری نامہ رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر کے ہاتھوں ساجد خان کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر شیوسینا ضلع صدر گنگادھر راؤ بڈورے، اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر انور احمد، ضلع صدر امیش منڈے، ضلع نائب صدر راجیش چوہان، ناندیڑ شہر اقلیتی صدر شیخ فاروق سمیت متعدد عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔اس تقریب میں شیخ ذوالفقار، جاوید بھائی، ظفر بھائی انعامدار، شیخ رحمان، زبیر احمد، نجیب خان پٹھان، مجید خان پٹھان، فرقان حیدر، انجینئر سید سہیل، شیخ پرویز، سید صادق، عبدالامین، سمیر قریشی، شیخ عاقب اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی اور ساجد خان کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد پیش کی۔اپنی تقرری کے بعد ساجد خان نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو شیوسینا سے جوڑنے، تنظیم کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر موجود قائدین نے ساجد خان کو گل دستہ پیش کرکے ان کی گل پوشی کی اور ان کی آئندہ سیاسی و تنظیمی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ساجد خان نے تمام پارٹی قائدین اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی ترقی اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔واضح رہے کہ ساجد خان ایک متحرک، فعال او رعوامی مزاج رکھنے والے نوجوان ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف علاقوں میں سرکاری دستاویزات کی تیاری میں لوگوں کی رہنمائی اور مدد کرتے آئے ہیں۔ تحصیل آفس ہو یا میونسپل کارپوریشن، وہ عام شہریوں کے کام تیزی سے اور خلوص کے ساتھ مکمل کروانے میں پیش پیش رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے