कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سابق کونسلر رفیق احمد شیخ کے فرزند ڈاکٹر شہزاد شیخ کی پروقار ولیمہ تقریب

ملکاپور:21/ مئی ( محمد احسان سر ): ملکاپور شہر کی معروف سماجی شخصیت، سابق کونسلر و مینجر ابلا پیٹرول پمپ چھوٹا بازار، رفیق احمد شیخ کے ہونہار فرزند ڈاکٹر شہزاد شیخ کی شادی ساکلی، جلگاؤں خاندیش کے معروف شخصیت محمد اسلم محمد طاہر کی صاحبزادی ڈاکٹر تمثیل صحر کے ساتھ سنت و شریعت کے مطابق انجام پائی. اس خوشی کے موقع پر 20 مئی 2026 بروز بدھ بعد نمازِ مغرب لکی لان، ملکاپور میں ایک شاندار و پروقار ولیمہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں شہر و اطراف کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی اور معزز شخصیات نے شرکت کی. تقریب میں الحاج رشید خان جمعدار، بھائی اشانت وانکھیڑے، صحافی محمد احسان سر، دلیپ بھاؤ انگڑے، کونسلر راجہ پھول والے ، ڈاکٹر ساجد صمد، افسر خان ڈرائیور، عمران بوس باداری، جمیل شیخ سمیت دیگر معززین نے شرکت کرتے ہوئے دلہا و دلہن کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا. اس موقع پر مہمانوں نے رفیق احمد شیخ، محمد اسلم بھائی ساکلی اور دونوں خاندانوں کو مبارکباد پیش کی.رفیق احمد شیخ , شیخ امام ، ڈاکٹر شیخ شفیق احمد ،آصف احمد ، حاجی سید واجد ، رںٔیس احمد و شیخ فیملی و متعلقین نے تمام مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا مخلصانہ انداز میں شکریہ ادا کیا۔ خوشیوں اور دعاؤں سے بھرپور یہ ولیمہ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے