कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’روڈ سیفٹی سرپرائز گفٹ ‘‘کی ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کے ہاتھوںتقسیم

ناندیڑ:8؍مئی (نمائندہ اعتبار) ٹریفک پولیس، محکمۂ ٹرانسپورٹ اور ’’سیفر انڈین روڈس‘‘ (Safer Indian Roads) کے مشترکہ اشتراک سے ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کے ہاتھوں ایک مثالی پروگرام کا افتتاح آج مہاتما جیوتی با پھلے مجسمہ احاطہ، آئی ٹی آئی چوک میں انجام پایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گرو، ڈپٹی ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پرشانت کنکریج اور ٹریفک پولیس انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والے شہریوں کو سڑک سلامتی سے متعلق سرپرائز تحائف اور ٹریفک علامات کے چارٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سڑک علامات کے چارٹ کا اجراء بھی کیا، جو تعلیمی اداروں، کالجوں اور اسکولوں کو فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سڑک سلامتی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر سڑک استعمال کرنے والے فرد کو ٹریفک قوانین اور نشانات کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کا احترام کرنے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر گاڑیوں اور انسانی آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث خطرناک سڑک استعمال کرنے والوں پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس لیے جان لیوا سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ہر شہری کو ذمہ داری کے ساتھ سڑک سلامتی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔اس پروگرام میں ٹریفک پولیس ناندیڑ کے سنتوش تڈکے، محترمہ شیوکانتھا جیلوال، گھنشام اوجھا، پریکشت اوجھا، مہیش تیواری، بھاسکر تھیٹے، سونو اپادھیائے، ترون تیواری، وویک تیواری، ورون تیواری، محترمہ اوجھا، محترمہ سواتی اپادھیائے، محترمہ انمول پنڈت، کُو۔ نیتل تیواری، کُو۔ سرشتی اپادھیائے اور بیبی پرمگھڈا وغیرہ شریک تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے