कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

روایت سے جدت تک: اردو اکیڈمی میں سید سین اختر کی انقلابی قیادت

ملکاپور: 10 /مئی ( محمد احسان سر ) اردو زبان و ادب کے فروغ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے میدان میں اردو اکیڈمی کی موجودہ کارکردگی کو ایک نئی سمت دینے کا سہرا معروف ادبی و سماجی شخصیت سید سین اختر کی قیادت کو دیا جا رہا ہے۔ ان کی سربراہی میں اردو اکیڈمی نے روایت اور جدت کے حسین امتزاج کے ساتھ متعدد انقلابی اقدامات انجام دیے ہیں، اور سلسلہ جاری ہے جنہیں علمی و ادبی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے. سید سین اختر نے اکیڈمی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد نہ صرف ادبی سرگرمیوں کو نئی رفتار دی بلکہ جدید تقاضوں کے مطابق نوجوان نسل کو اردو سے جوڑنے کی مؤثر کوششیں بھی کیں. اردو زبان وادب کے فروغ و ترویج کے لئے زمینی سطح پر مشاعرے ، ادبی تقریبات کا انعقاد، آن لائن مشاعروں، ڈیجیٹل ادبی ورکشاپس، نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اردو اکیڈمی کو ایک متحرک اور عصری ادارہ بنانے کی سمت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے. ذرائع کے مطابق اکیڈمی کے زیر اہتمام ریاست کے مختلف اضلاع میں ادبی کانفرنسوں، ادبی نشستوں اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جس سے اردو زبان کے فروغ کو نئی توانائی حاصل ہوئی. بالخصوص مختلف مقامات پر اور اردو میڈیم طلبہ اور اردو سے وابستہ حلقوں کے لیے شروع کیے گئے تعلیمی و ادبی منصوبوں کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے. ادبی شخصیات کا کہنا ہے کہ سید سین اختر نے صرف رسمی تقریبات تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ ادارہ جاتی شفافیت، فنڈز کے بہتر استعمال اور اردو کے سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں. ناقدین کی تنقید کے باوجود ان کی کارکردگی مسلسل موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ اکیڈمی میں مثبت تبدیلیوں کا عمل جاری ہے. مبصرین کے مطابق اردو اکیڈمی آج جس فعال اور جدید انداز میں کام کر رہی ہے، وہ ماضی کے مقابلے میں ایک خوش آئند تبدیلی ہے، اور سید سین اختر کی قیادت کو اردو زبان کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے