कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’رنگِ سخن‘ کے زیر اہتمام ماہانہ شعری و ادبی نشست کا انعقاد

ناندیڑ: 5؍ جون ( راست) :۔ شہرِ ناندیڑ میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اردو زبان و ادب کی شمع روشن رکھنے کے عزم کے ساتھ، ’رنگِ سخن‘ کے زیر اہتمام ایک شاندار ماہانہ شعری و ادبی نشست کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ ادبی تقریب کوثر اکیڈمی، ناندیڑ اور اسماک پبلی کیشنز، ناندیڑ کے باہمی اشتراک سے ترتیب دی گئی ہے۔جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب شفیع احمد شفیع (پربھنی) فرمائیں گے۔ تقریب میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر منیب حنفی (پربھنی)، شریف اطہر (نظام آباد)، لیاقت علی خان یاسر (جالنہ) اور عبدالواحد جاذب (پربھنی) کے علاوہ منتخب مقامی شعراء شرکت کر کے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ یہ نشست اتوار، 07 جون 2026 کو شام 4 بجے ’راج اردو ہائی اسکول، محمدیہ کالونی، ناندیڑ‘ میں منعقد ہوگی۔ منتظمین محمد دانش، فردین خان، ذیشان توصیف انصاری اور سید عبدالنعیم نے تمام اردو زبان و ادب کے شیدائیوں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ نشست کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ منتظمین نے واضح کیا ہے کہ نشست مقررہ وقت پر ہی شروع کر دی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے