कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیگلور ناکہ علاقہ میں چار اسکولی بچوں کی المناک موت کے معاملہ میں دو انجینئروں کی معطلی

ذمہ دار کنٹریکٹر اور پرائیویٹ پلاٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی

ناندیڑ:17؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کے اسلام پورہ میں پیش آئے چار اسکولی بچوں کی المناک موت کے واقعہ کا میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں فرائض میں کوتاہی اور لاپرواہی پائے جانے پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کے احکامات کے مطابق متعلقہ محکمہ کے پانچ انجینئروں کے خلاف سخت انتظامی کارروائی کی گئی ہے۔
دیگلور ناکہ علاقہ میں ایم جی آر گارڈن کے قریب جمعرات 16 اپریل 2026ء کو اسلام پورہ علاقہ کے 10 تا 13 سال عمر کے چار بچے کھیلتے ہوئے ایک گہرے گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب گئے۔ اس مقام پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نالے کا کام جاری تھا۔ اس ضمن میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں محکمہ تعمیرات عامہ کی سب انجینئر شیوکنیہ جائبھائے اور جونیئر انجینئر کرن سوریہ ونشی کو میونسپل کمشنر کی جانب سے معطل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح نگرانی میں کمی کے الزام کے تحت محکمہ تعمیرات عامہ کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر دلیپ ٹاکلیکر، جبکہ محکمہ آب رسانی و نکاسیات کے سب انجینئر پرکاش کامبلے اور جونیئر انجینئر ذکی اللہ خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ انہیں لاپرواہی کے سبب معطل کیوں نہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس حادثہ کے ذمہ دار کنٹریکٹر میسرز گرو رام داس کنسٹرکشن( ناندیڑ)، متعلقہ پروجیکٹ انجینئر؍سپر وائزر اور کام کی نگرانی کرنے والے افراد نیز جائے حادثہ کے مشرق میں واقع عائشہ پارک کے پلاٹ مالک محمد یوسف مکرانی کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کے لیے انچارج ایگزیکٹو انجینئر دلیپ ٹاکلیکر کو مجاز قرار دیا گیا ہے۔
اس واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اس معاملہ کی غیر جانب دارانہ رپورٹ مہاراشٹر حکومت کے محکمہ شہری ترقی اور ضلع کلکٹر کو پیش کرنے کے لیے دلیپ ٹاکلیکرکو ہدایت دی ہے۔ اسی طرح اس حادثہ کے ذمہ دار کنٹریکٹر میسرز گرو رام داس کنسٹرکشن کو فوت شدگان کے لواحقین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کو وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ اور راجیو گاندھی حادثہ بیمہ اسکیم کے تحت مدد فراہم کرنے کے لیے باضابطہ تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق میونسپل کمشنر نے سرکلر بھی جاری کیا ہے۔
سرپرست وزیر اتُل ساوے کا بیان
شہر میں جاری عوامی ترقیاتی کاموں میں حفاظت کے معاملہ میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس حادثہ کے ذمہ دار ہر فرد کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی جاری ہے۔ حکومت نے مرحوم بچوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے