कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیشا کمیٹی کی میٹنگ میں جل جیون مشن، مہاوترن، سڑک ترقی سمیت مختلف اہم ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور ہدایات

ناندیڑ:23؍اپریل (نمائندہ اعتبار) ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا ضلع ترقیاتی ہم آہنگی و نگرانی کمیٹی (دیشا) کی میٹنگ میں جامع جائزہ لیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں اور اہداف کے مؤثر نفاذ کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے سخت منصوبہ بندی کی جائے، ایسی ہدایت دیشا کمیٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے دی۔ ضلع کلکٹر دفتر کے ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان پلاننگ بھون میں آج ان کی صدارت میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ و رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان، رکن پارلیمنٹ ناگیش پاٹل آشٹیکر، رکن پارلیمنٹ شیواجی کالگے، رکن اسمبلی پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر، رکن اسمبلی بابوراؤ کوہلیکر، رکن اسمبلی آنندراؤ ٹڈکے، رکن اسمبلی شری جیا چوہان، میئر کویتا مولے، ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے ، ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر میگھنا کاولی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، ضلع دیہی ترقیاتی ایجنسی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے توباکلے، لوہا و بھوکر کے صدر بلدیہ سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران موجود تھے۔
میٹنگ کے آغاز میں 24 اپریل 2025 ءکو منعقدہ اجلاس کی کارروائی پڑھی گئی اور اسے منظوری دی گئی۔ اس کے بعد ضلع ترقیاتی ہم آہنگی و نگرانی کمیٹی کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے ہدایت دی کہ ہر محکمہ میٹنگ کے بعد عمل درآمد رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے۔ اس کے بعد ضلع میں جل جیون مشن کے مکمل و نامکمل کاموں کی فہرست، پانی کے ذرائع کی دستیابی، فنڈ کے مسائل اور اب تک مکمل ہونے والے کاموں کے بارے میں رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے معلومات طلب کیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی کہ جل جیون مشن سے متعلق مسائل کے جلد حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
ضلع اور شہر میں مہاوتارن سے متعلق مسائل پر تمام عوامی نمائندوں نے توجہ دلائی۔ لوڈشیڈنگ اور اچانک بجلی غائب ہونے سے شہری پریشان ہیں، اس لیے مہاوتارن کو مستقل حل نکالنے کی ہدایت دی گئی۔ نیز آئندہ 5 سال میں شہر کی تمام کیبلز کو زیرِ زمین کرنے کا کام مکمل کیا جائے، ایسی ہدایت بھی دی گئی۔
مہاوترن محکمہ نے بتایا کہ بجلی مسائل کے حل کے لیے تروڑا علاقے میں 8 نئے ٹرانسفارمر نصب کیے گئے ہیں اور دیگر علاقوں میں بھی یہ عمل جاری ہے۔ مزید کہا گیا کہ دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی جلد ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
اس سال ناندیڑ ضلع کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت 813 کروڑ روپئے کی منظوری ملی ہے، جس پر ضلع انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی ستائش کی گئی۔ اس موقع پر کھاد کی فراہمی، قلت سے بچاؤ، یوریا کی دستیابی اور فروخت سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور کسانوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو، اس کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔
شہر میں روزانہ پانی کی فراہمی، ٹھوس کچرا انتظام، امرت مشن 2 سمیت دیگر موضوعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حال ہی میں اسلام پورہ علاقے میں چار اسکولی بچوں کی گڑھے میں گر کر موت کے واقعہ پر کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں اور متاثرہ بچوں کے اہل خانہ کو مناسب مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
قومی شاہراہوں کی بنیادی سہولیات، ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا، امرت مشن 2.0، آبپاشی، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، پی ایم سوریہ گھر یوجنا، ریلوے محکمہ سمیت مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے ہدایت دی کہ عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے اور منصوبوں کے مؤثر نفاذ کے لیے متعلقہ محکمے فوری کارروائی کریں۔
بارول ڈیم کے سیمنٹ کینال کی تعمیر جاری ہے، تاہم شکایت ہے کہ نئی مٹی کے بجائے اطراف کے کھیتوں کی مٹی استعمال کی جا رہی ہے، جس سے مستقبل میں زرعی نقصان کا خدشہ ہے۔ اس لیے متاثرہ کسانوں کی زمین بحال کرنے کی ہدایت دی گئی۔
رکن پارلیمنٹ ناگیش پاٹل آشٹیکر نے سڑک ترقی، بجلی مسائل، سڑک حادثات، کھاد کی قلت اور اس کی تقسیم سے متعلق مسائل پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان، ڈاکٹر شیواجی کالگے، ناگیش پاٹل آشٹیکر، ارکان اسمبلی پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر، آنندراؤ ٹڈکے، بابوراؤ کوہلیکر اور شری جیا چوہان نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل پیش کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے وضاحت طلب کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے