कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں جماعت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع

ناندیڑ:2؍اگست ( راست) ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اس سال دسویں جماعت کے نتائج اور سرٹیفکیٹ کے نظام میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ اب مارکس شیٹ اور سرٹیفکیٹ کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اس مشترکہ دستاویز میں پاس اور فیل، دونوں طرح کے طلبہ کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی، جن میں تصویر، نام، والد کا نام، والدہ کا نام، تاریخِ پیدائش اور دیگر ضروری معلومات شامل ہوں گی۔یہ مشترکہ سرٹیفکیٹ مستقبل میں پاسپورٹ، سرکاری و نیم سرکاری ملازمتوں، بینکنگ، مختلف سرکاری اسکیموں اور دیگر اہم سرکاری امور میں ایک اہم دستاویز کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔اسی لیے وہ تمام افراد جو کسی وجہ سے اپنی پرائمری یا ہائی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کر سکے، ان کے لیے فارم نمبر 17 کے ذریعے دسویں جماعت کی سند حاصل کرنے کا یہ ایک نہایت قیمتی اور سنہری موقع ہے۔خاص طور پر بے روزگار نوجوان، خواتین، بزرگ افراد، حفاظِ کرام، علماء، مدرسوں کے طلبہ اور دیگر ایسے افراد جو کسی بھی وجہ سے دسویں جماعت کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر سکے، وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔تمام والدین، اساتذہ، سماجی کارکنان اور ذمہ دار شہریوں سے اپیل ہے کہ اس اہم اطلاع کو اپنے خاندان، رشتہ داروں، دوستوں اور معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے استفادہ کر کے اپنی تعلیمی اور سماجی ترقی کی راہ ہموار کر سکیں۔
اہم نوٹ۔۔فارم نمبر 17 کاعمل شروع ہوچکا ہے اپنے قریبی ہائی اسکول سے رابطہ قائم کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے