कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام ماہانہ محفل کا انعقاد

حیدرآباد۔11/جولائی(راست) باسط افتخاری کے بموجب بروز ہفتہ بتاریخ 25 محرم الحرام، مطابق 11 جولائی بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرنگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم علامہ افتخار المشائخ حضرت پیرافتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی کا انعقاد عمل میں آیا بعد از مولانا اکبرالدین ذاکر افتخاری خلیفہ حضرت پیر چشتی کے زیرصدارت محفل بُردِ شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعدازاں گدی نشین پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی نے خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں منعقدہ مجلسِ شہدائے کربلا سے اپنے خطاب میں کہا کہ شہادتِ حسین ؓ کو لوگ آج بھی سمجھنے سے قاصر ہیں۔ جس مقصد کے لئے آپ سیدنا امام حسینؓ شہید کئے گئے یا شہید ہوئے وہ مقصد تھا دین کو بچانا لیکن آج دین کی دھجیاں اُڑ رہی ہے آج کی نسل سوشل میڈیا میں مصروف ہے نہ دین کی فکر نہ نماز کی فکر ہے۔ ہمیں حالانکہ محرم کا مہینہ یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمارے نبیؐ کے نواسے دین کے لئے سجدے میں گردن کٹالی، باطل کے آگے سرکو نہیں جھکایا، نہ ہی باطل کے ہاتھوں بعیت کی۔ آج مسجدیں ویران ہیں صبر واستقامت نہیں ہے۔ صرف جمعہ کے مسلمان ہیں، میں تمام عالم اسلام کو دعوت فکر دیتا ہوں کہ آئیں اب بھی دیر نہیں ہوئی چلو سرکو جھکاتے ہیں، قلب کا سکون پاتے ہیں، اپنے ایمان کو روشن کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم نماز کے پابند بنیں گے اور دین کا پرچم سدا بلند رکھیں گے۔ ان شاء اللہ، بعدازگدی نشین پیرزادہ کاشف اللہ حسینی و مولانا اکبرالدین ذاکر افتخاری مریدین کے ہمراہ بہ مزار جدامجد مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت افتخار علی شاہ وطنؒ چادرِ گل و عطر بیزی پیش کیا گیا۔ بعد ازاں بارگاہِ خیرالانامؐ میں نعت پیش کی گئی۔ پیرزادہ کاشف اللہ حسینی نے تمام عالم اسلام و خانوادائے وطنؒوابستگان سلسلہ عالیہ افتخاریہ چشتیہ سنجریہ کے مریدین کے لیے دعائے خیر ومغفرت فرمائی۔ محفل کا اختتام بعد تناول تبرک ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے