कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’حجاب تحریک‘‘ کے تحت ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور

آٹھویں سے دسویں جماعت کی طالبات کے ’’نئے حجاب یونیفارم کی تقریبِ رونمائی‘‘

شولاپور :4؍جولائی (شیخ آفرین) شولاپور کی تاریخی اور ممتاز تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں "حجاب تحریک” کے تحت آٹھویں سے دسویں جماعت کی طالبات کے "نئے حجاب یونیفارم کی تقریبِ رونمائی” عمل میں آئی۔ مورخہ 23 جون 2026، بروز منگل کو مدرسہ ہذا کے ” مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسے میں شہر کی اولین اور تاریخی درسگاه، اُمّ المدارس ” ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” کی ہونہار طالبات، اِرم سراج بھانگیرے، عائشہ صدیقہ اللہ بخش سید، اقصیٰ حسن باگوان، صدف توحید عالم شیخ، عائشہ آصف مُلّا، اِقراء شبیر گبورے، زینب فیاض باگوان، زہرہ صادق شیخ، الفیہ دلدار انعامدار، سارہ مصطفیٰ خرادی، صدیقہ ریاض باگوان، کہکشاں کلیم باگوان، اقراء مشتاق باغبان، تسلیم عارف مُرشد، ذکرہ محسن شیخ، اقصیٰ وسیم باگوان، نیہا محمد سعد درزی، ماہرہ وسیم شیخ، زینب زین العابدین عطار، رضیہ امتیاز شیخ، ظہورا رفیق شیخ، مدیحہ شہاب الدین جہاگیردار، آسیہ فیروز کمٹھے، شاکرہ ظہیر عباس بیگم پورے، بشریٰ عقیل شاہپورے، اسیلہ عمران شیخ، نبیلہ محبوب باگوان، فضا آصف مُلّا، جویریہ یٰسین شیخ، مسیرہ محبوب باگوان، سدیمہ ناز سرفراز احمد انعامدار، میمونہ شاہنواز سید، زارا عرفان شیخ، ادیبہ صابر قریشی اور دیگر ہونہار طالبات کے دستِ مبارک سے "حجاب تحریک” کے تحت "نئے حجاب یونیفارم” کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، فرحت شیخ، عالیہ انعامدار، اُم زما پٹھان، نغمہ مجاور، آفرین مُلّا اور دیگر اساتذہ کے علاوہ مدرسہ ہذا کی سینکڑوں طالبات اس تقریبِ رونمائی” کے تاریخی لمحے کے عینی شاہد بن گئیں۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے میں محسن ماشال، محمود خطیب، خلیل الرحمن پیرمپلّی، ثناء مُلّا اور ساتھیوں نے کافی محنت کی۔ اس جلسے کی نظامت اقصیٰ حسن باگوان نے کی اور رسم شکریہ صدف توحید عالم شیخ نے ادا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے