कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کا اعتراف، کنوٹ کی جواہر العلوم اردو ہائی اسکول کے استاد محمد عتیق محمد قاسم کا اعزاز

کنوٹ: 6؍ستمبر ( محمد اکرم چوہان) جواہر العلوم اردو ہائی اسکول، کنوٹ کے معلم محمد عتیق محمد قاسم کی تعلیمی میدان میں نمایاں اور قابلِ قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے درگا فاؤنڈیشن، کنوٹ کی جانب سے انہیں بہترین استاد ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی تدریسی خدمات اور طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب میں سبکدوش ہیڈ ماسٹر پٹکی سر نے محمد عتیق محمد قاسم کو اعزاز پیش کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد درگا فاؤنڈیشن کے صدر اکشے بھوئر اور نائب صدر کماری درگا بھوئر کی خصوصی کاوشوں اور پہل پر کیا گیا۔محمد عتیق محمد قاسم نے تدریس کے شعبے میں اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں نبھاتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی انہی قابلِ ذکر خدمات کو دیکھتے ہوئے درگا فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں بہترین استاد کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ اعزاز حاصل ہونے پر جواہر العلوم اردو ہائی اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر متعلقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقع پر ادارے کے صدر عیسیٰ خان صاحب، اسکول کی ہیڈ مسٹریس اسما خاتون، تدریسی عملے، طلبہ اور والدین نے محمد عتیق محمد قاسم کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے تعلیمی و سماجی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکا نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی اور ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے