कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بے بس بادشاہ

تحریر:- نعیم بن اسماعیل، ممبئی

شطرنج کے کھیل میں پیادہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا پیادہ بھی طاقت ور ہوتا ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بادشاہ حملہ کرنے کا اہل نہیں ہوتا اور سب بادشاہ کی حفاظت کرتے ہیں۔منظم طریقہ سے اپنی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔وزیر ہر سو سے حملہ اور ہو سکتا ہے۔ہاتھی سیدھا ٹکر مارے گا۔گھوڑا اچھلتے ہوئے ڈھائی خانہ تک حملہ کی استطاعت رکھتا ہے۔اونٹ کی ذمہ داری کالے اور سفید خانوں تک محدود اور اونٹ کو نصحیت کہ سیدھے مت آنا ترچھی سمت سے حملہ کرنا پیادہ جان نثار سپاہی کی طرح خراماں خراماں آگے بڑھتا ہے اور جام شہادت نوش کرنے میں پہل کرتا ہے۔بادشاہ اپنی فوج کے پیچھے چھپا ہوا ہوتا ہے*
لیکن
دنیاوی سطح پر کسی بھی گھر کا سرپرست بادشاہ کی حیثیت رکھتا ہے اپنی اولادوں کے ہوتے ہوئے بھی تنہا رہتاہے۔نہ کوئی جاں نثار پیادہ، نا معاملات سلجھانے اور مصیبت میں ڈھال بننے والا وزیر، نا سیدھی راہ پر چلنے والا ہاتھی، نا اونٹ کی طرح دن و رات(سفید و سیاہ چوکھٹے) نا ڈھائی حد تک چھلانگ لگانے والا گھوڑا۔ کوئی بھی ساتھ نہیں*
لیکن
یہ بوڑھا سرپرست کبھی ہار نہیں مانتا۔زمانے کے نشیب و فراز سے واقفیت رکھتا ہے۔مصائب سے نبرد آزما ہوتا ہے اور اپنوں کے چہروں پر خوشیاں لانے کے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ بچوں کے ہونٹوں کی مسکراہٹ ہی اس بوڑھے کی روحانی خوشی ہوتی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اس کی بیوی کی محبت ہی اس کی اصل طاقت ہے۔ یہ بوڑھا کیا چاہتا ہے۔
اس بوڑھے کی خواہش صرف اتنی ہے کہ اس کے بچے گھڑی دو گھڑی اس کے پاس بیٹھیں اور مزاج پرسی کریں۔محبت کے دو میٹھے بول بولیں۔ ابو آپ کھانا کھائے۔ابو آپ ٹھیک تو ہیں چہرہ کیوں اترا ہوا ہے۔ماتھے پر بیٹا ہاتھ رکھ کر پوچھے ابو بخار ہے۔
آج چھٹی کا دن ہے ابو آپ کیا کھانا پسند کروگے آپ؟
خواہشات کی طویل فہرست نہیں ہے یہ۔ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے یہ ممکن نہیں لیکن یہ تو بیٹوں کا فرض ہے اور یہ فرض ہم نے ادا نہیں کیا تو؟
تب
آخری عدالت میں ہم کیا جواب دیں گے؟

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے