कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بڑی مشکل ہے اس پُرفتن دور میں اپنی جوانی کی حفاظت کرنا

خامہ بکف محمد عادل ارریاوی

جب انسان جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے تو شیطان اسے بہکانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے وہ انسان کے دل و دماغ میں طرح طرح کے وسوسے ڈالتا ہے گناہوں کے راستے آسان اور خوبصورت بنا کر دکھاتا ہے اور بہت سے لوگ اس کے دھوکے میں آ بھی جاتے ہیں لیکن ایک سچا مسلمان وہی ہے جو ہر حال میں اپنے رب کو راضی کرنے کی فکر کرے۔
جب بھی دل میں کسی گناہ کا خیال آئے تو فوراً یہ تصور کریں کہ اللہ ربّ العزت ہمیں دیکھ رہا ہے وہ ہمارے ظاہر کو بھی جانتا ہے اور ہمارے باطن سے بھی واقف ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم لوگوں کے سامنے نیک بننے کی کوشش کریں اور تنہائی میں شیطان کو خوش کرتے رہیں یہ کھلی ہوئی دھوکہ دہی اور دکھاوا ہے دیکھیں گناہ وقتی طور پر چند لمحوں کی لذت ضرور دیتا ہے لیکن اس کا انجام نہایت دردناک اور خطرناک ہوتا ہے۔
آج کے دور میں نوجوانوں کیلئے اپنے آپ کو بچانا بہت مشکل ہوگیا ہے ہر طرف بے حیائی فتنہ اور گناہوں کی دعوت عام ہے موبائل انٹرنیٹ غلط صحبت اور بے پردگی نے ماحول کو مزید خراب کردیا ہے انسان جہاں بھی نظر دوڑاتا ہے وہاں آزمائش موجود ہے لیکن جو شخص ان تمام فتنوں سے بچ گیا حقیقت میں وہی کامیاب ہے کیونکہ اصل کامیابی دنیا کی عیش و عشرت نہیں بلکہ اللہ ربّ العزت کی رضا اور آخرت کی نجات ہے۔
نوجوانو یاد رکھو کہ اللہ ربّ العزت کو جوانی کی عبادت بہت پسند ہے۔ جس نوجوان نے اپنی خواہشات پر قابو پا لیا اپنی نگاہوں کی حفاظت کی اپنے دل کو گناہوں سے بچایا اور اللہ کی اطاعت میں زندگی گزاری وہ اللہ کے نزدیک بہت محبوب ہوتا ہے حدیث شریف میں ایسے نوجوان کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے جو جوانی میں اللہ کی عبادت کرے۔
اس لئے جتنا ہوسکے نماز تلاوت قرآن ذکر و دعا اور نیک اعمال میں اپنے آپ کو مشغول رکھو بری صحبت سے بچو تنہائی کے گناہوں سے ڈرو اور ہمیشہ یہ یقین رکھو کہ اللہ ہر جگہ ہمیں دیکھ رہا ہے اگر کبھی شیطان وسوسہ ڈالے تو فوراً اللہ کو یاد کرو اور اپنے دل سے کہو میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے میں اس کی ناراضگی مول نہیں لے سکتا۔
یاد رکھو جوانی اللہ کی ایک امانت ہے اور ایک دن اللہ ربّ العزت اس کے بارے میں سوال فرمائے گا کہ اسے کہاں خرچ کیا لہٰذا اپنی جوانی کو گناہوں میں برباد نہ کرو بلکہ عبادت اچھے اخلاق اور نیک اعمال کے ذریعے اپنی آخرت سنوارو یہی دنیا و آخرت کی اصل کامیابی ہے۔
اللہ ربّ العزت ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے