कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایوت محل :سرپرست وزیر سنجے بھاؤ راٹھوڑ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی خدمت کا مثالی اقدام

دِگرس اسمبلی حلقہ کے پانچ ضلع پریشد سرکلوں کو میت کی پیٹیاں، میت گاڑی اور ایمبولینس کا عطیہ

داروہ: 7 جولائی(بشر قریشی): ضلع ایوت محل کے سرپرست وزیر اور ریاست مہاراشٹر کے وزیر برائے مٹی و آبی تحفظ سنجے بھاؤ راٹھوڑ کی سالگرہ اور ان کے والدِ محترم تیرتھ سوروپ دُلی چند جی راٹھوڑ کی یومِ پیدائش کے موقع پر شیو سینا داروہ تعلقہ و شہر کی جانب سے مرحومہ پرمیلا دیوی دُلی چند جی راٹھوڑ کی یاد میں ایک منفرد سماجی و فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر دِگرس اسمبلی حلقہ کے لوہی، بوری، مہاگاؤں، بھانڈیگاؤں اور پلشی ضلع پریشد سرکلوں کو عوامی خدمت کے لیے میت کی پیٹیاں، میت گاڑیاں اور ایمبولینس فراہم کرکے ان کا افتتاح عمل میں آیا۔اس فلاحی اقدام کا مقصد دیہی علاقوں کے عوام کو غم و اندوہ کے موقع پر اپنے مرحومین کی باوقار تدفین کے لیے ضروری سہولیات مہیا کرنا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سرپرست وزیر سنجے بھاؤ راٹھوڑ ہمیشہ عوامی خدمت اور دکھی انسانیت کی مدد کو اپنی اولین ترجیح دیتے آئے ہیں، اور یہی جذبہ اس سماجی اقدام میں بھی نمایاں نظر آتا ہے۔افتتاحی تقریب میں شیو سینا کے ضلع صدر یشونت پوار، تعلقہ صدر منوج سنگی، شہر صدر راجو دودھے، نگر ادھیکش سنیل چرڈے، سرپرست وزیر کے خصوصی معاون گھنشیام نگرالے، نائب تعلقہ صدر شنکر راؤ راٹھوڑ، پرمود ینگڈ، پرکاش راٹھوڑ، پروین بھگت، سندیپ راٹھوڑ، رمیش لوٹے، منگیش انگولے، غزل پوار، رام متے، پانڈورنگ ترمارے، رامیشور گاؤنڈے، رشیکیش ساودے، مہیش راٹھوڑ، تاراچند چوہان سمیت شیو سینا کے عہدیداران، کارکنان اور بڑی تعداد میں مقامی شہری موجود تھے۔اس سماجی و عوامی مفاد کے اقدام کو عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے سرپرست وزیر سنجے بھاؤ راٹھوڑ کی سالگرہ کے موقع پر عوامی خدمت کی ایک مثالی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔شیو سینا داروہ تعلقہ و شہر کی جانب سے دِگرس اسمبلی حلقہ کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ میت کی پیٹی، میت گاڑی یا ایمبولینس کی ضرورت پیش آنے پر شیو سینا جن سمپرک دفتر، سمرتھ نگر، ناٹوواڑی، داروہ سے رابطہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے