कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس ڈی آر ایف کی رہنمائی میں شیلگاؤں تھڈی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تربیت

تلاش و بچاؤ کارروائی سے متعلق مقامی ٹیموں، طلبہ اور شہریوں کو عملی مظاہروں کے ساتھ رہنمائی

ناندیڑ: 28 جولائی(نمائندہ اعتبار) ضلع ناندیڑ کے تعلقہ دھرم آباد کے موضع شیلگاؤں تھڈی میں واقع ہنومان مندر کے احاطے میں ضلع کلکٹر دفتر، ناندیڑ کی جانب سے ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس (ایس ڈی آر ایف)، دھولے کے تعاون سے قدرتی آفات کے انتظام و انصرام سے متعلق ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس تربیت کا بنیادی مقصد مقامی تلاش و بچاؤ ٹیموں کو قدرتی آفات کے دوران مؤثر انداز میں خدمات انجام دینے کے قابل بنانا، انہیں سرچ اینڈ ریسکیو (تلاش و بچاؤ) کی عملی تربیت فراہم کرنا، نیز اسکولی طلبہ، دیہاتیوں اور عام شہریوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔یہ تربیتی پروگرام ضلع کلکٹر اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین راہل کرڈیلے کے تصور اور رہائشی ڈپٹی کلکٹر کرن امبیکر کی رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔تربیت کے لیے ایس ڈی آر ایف، دھولے کی ٹیم نمبر 1 کے ریسکیو ٹیم کمانڈر اور پولیس انسپکٹر رگھوناتھ پوار، سب انسپکٹر سریش سنکپال، سریش بگاڑ، راہل آوچار اور 33 تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار موجود تھے۔ مون سون کے دوران ناندیڑ میں تعینات اس ٹیم نے مختلف ہنگامی اور آفت زدہ حالات میں تلاش و بچاؤ کارروائیوں کے عملی مظاہرے پیش کیے۔اس موقع پر ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے گورو تیواری اور بارکوجی مورے بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سب ڈویژنل آفیسر دھننجے راؤت، تحصیلدار، تمام منڈل افسران، تلاٹھی، گرام سیوک، پولیس پاٹل اور علاقے کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دھرم آباد اور کندلواڑی کے اسکولی طلبہ نے بھی اس تربیتی پروگرام میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس تربیتی پروگرام سے مقامی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ قدرتی آفات کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے