कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد میں ادبی تقریب ، قلم کاروں کی غیر مطبوعہ تخلیقات کی پیشکش

اورنگ آباد :14؍اپریل (خان افراء تسکین)  اورنگ آباد کے وہ قلم کار جو افسانے ، افسانچے، انشائیے لکھتے ہیں ڈاکٹر شہاب افسر خان کے گھر ان کےدعوت نامہ پر جمع ہوئے۔ مقصد ایسے قار کاروں سے ان کی غیر مطبوعہ نگارشات سننا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس نجی محفل میں ڈاکٹر ارتکاز افضل ، سلطان شمیم خان ( حال مقیم نیو یارک ۔ امریکہ ) ،ڈاکٹر عظیم راہی، ڈاکٹر غزالہ پروین، معز ہاشمی سعید زیدی، خان افرا تسکین ، ڈاکٹر ادریس فاروقی (عسکری)، قاضی انیس ، ڈاکٹر دوست محمد خان ، زہرہ طلعت صاحبہ اور خود ڈاکٹر شباب افسر خان موجود تھے ۔ اس پروگرام کا افتتاح تلاوت قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ میزبان شہاب افسر خان نے سب ہی قلم کاروں کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر غزالہ پروین نے اپنا افسانہ راز سنایا اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ بابائے افسانچہ ڈاکٹر عظیم راہی نے اپنا تحریر کردہ جدید افسانہ بولتی خاموشی سنایا جسے بہت پسند کیا گیا۔ سعید زیدی نے اپنے انشائیہ کے اہم حصے سنائے ۔ ان کے انشائیوں میں قدیم اور نگ آباد کی جھلک ملتی ہے جو سب ہی کو پسند آتی ہے، خان افراء نے اپنا افسانہ چھاوں کے نیچے داد حاصل کی ۔ معز ہاشمی سے نان خلیہ پر طنز مزاح کی لوگوں کی توقع تھی لیکن انھوں نے اپنے تین افسانچے سنائے اور واہ واہ لوٹی۔ میزبان ڈاکٹر شباب افسر نے اپنا افسانہ پنکی خان سنایا جسے بہت پسند کیا گیا۔ڈاکٹر ارتکاز افضل نے اپنی مخاطبت میں چند دلچسپ باتیں بتائیں اور اپنا کلام سنایا۔ یہ تمام سبق آموز باتیں سامعین کے لیے بے حد مفید تھیں ۔ آخر میں سلطان شمیم خان صاحب نے اپنے منفرد اور ڈرامائی انداز میں ” نان اور آذان ” نئی تخلیق سنائی جسے بہت پسند کیا گیا۔ ڈاکٹر ادریس فاروقی ( عسکری) نے ڈاکٹر شباب افسر خان کو گلہائے عقیدت پیش کی۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر دوست محمد خان نے اپنی سریلی آواز میں غزلیں سنا کر محفل کا موڈ بدل دیا۔ ڈاکٹر شباب افسر خان کے اظہار تشکر پر محفل اختتام پزیر ہوئی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے