कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین اسکول آف لرننگ پربھنی میں تقسیمِ نتائج کی دو روزہ رنگارنگ تقاریب

پربھنی: یکم؍مئی (ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف) انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریٹی میں تقسیمِ نتائج کی دو روزہ تقاریب کا بڑے جوش و خروش سے انعقاد عمل میں آیا۔ پہلے روز لوئر کے جی تا سوم جماعت کے گروپ کے طلبہ و طالبات کو ان کے نتائج ان کے سپرد کیے گئے۔ اس تقریب کو مدرسہ ہٰذا کے اختراعی سوچ کے حامل پرنسپل جناب محمد ناصر خان نے ایک منفرد و دلکش تقریب کی شکل دی۔ دونوں تقاریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس تقریب میں مدرسہ ہٰذا کی اسکول کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز اور ریجنل نیوز کے ایڈیٹر محمد ضیاء الدین کی خصوصی شرکت رہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالعزیز نے محمد ضیاء الدین کی تحریر کردہ کتاب ’’پربھنی ضلع آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد‘‘ کا نہایت مؤثر انداز میں تعارف پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی محمد ضیاء الدین نے ماضی اور حال کے تعلیمی منظرنامے کا دلچسپ انداز میں تقابلی جائزہ پیش کیا۔
دوسرے روز ڈاکٹر عبدالعزیز، محمد ضیاء الدین، تاج ہاشمی، شفیع فاروقی اور ادارہ ہٰذا کے سیکرٹری جناب شیخ معروف بحیثیتِ مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ اس موقع پر جناب شیخ معروف نے محمد ضیاء الدین کی کتاب کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے سامعین کو یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفہ دینے اور اپنے بچوں کو کامیابی کا گفٹ دینے کا مشورہ دیا۔ وہیں انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اسی ماہ مدرسہ ہٰذا کی وسیع و عریض عمارت کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے۔
پرنسپل ناصر خان اور ان کے اسٹاف نے اس تقریب کو نہایت دلکش اور منفرد بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پھولوں سے سجے سجائے اسٹیج پر ہر کلاس کی معلمہ اپنی کلاس کی سالانہ رپورٹ پیش کرکے ان کی کارکردگی سے سرپرستوں کو واقف کرا رہی تھی۔ امتیازی نشانات کے حامل طلبہ و طالبات کو سنہری رنگ کے پروگریس کارڈز کے ساتھ گولڈن کلر میڈل پہنائے جارہے تھے۔ پس منظر میں جوش بھرے گیت ماحول کو پُرجوش بنا رہے تھے، وہیں سال بھر کے بہترین رویے کے حامل طلبہ و طالبات کو ’’اسٹوڈنٹس آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازتے ہوئے سیش بیلٹ، کانووکیشن کیپ اور ٹرافیاں تالیوں کی گونج میں دی جارہی تھیں۔ ان کے سرپرستوں کی مسرت دیدنی تھی۔ کئی ایک سرپرستوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مینجمنٹ، پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور یوں یہ دو روزہ تقاریب نہایت خوشی اور جوش کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے