कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الحاج عبدالشریف کے فرزند محمد شاداب کا شاندار دعوت ولیمہ

ملکاپور:21/ مئی ( محمد احسان سر ): ملکاپور شہر کی معروف شخصیت، سابق مدرس الحاج عبدالشریف ، تاج نگر پارپیٹھ ملکاپور کے فرزند محمد شاداب ( ایم ایس سی ، بی ایڈ) کا عقد نکاح معروف شخصیت عبدالآصف صاحب ، تاج نگر پارپیٹھ کی صاحبزادی سحرش کنول ( بی ایس سی کمپیوٹر ) کے ساتھ سادگی و سنت نبویﷺ و شریعت کے مطابق خوش اسلوبی کے ساتھ 29 مئی 2026 کو انجام پایا. اس خوشی کے موقع پر 20 مئی 2026 بروز بدھ بعد نمازِ مغرب بھارت لان، ملکاپور میں ایک شاندار و پروقار ولیمہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں شہر و اطراف کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی اور معزز شخصیات و دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی. تمام شرکاء نے دلہا و دلہن کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا. اس موقع پر مہمانوں نے الحاج عبدالشریف سر ، عبدالآصف صاحب دونوں خاندانوں کو مبارکباد پیش کی. حاجی عبدالسلیم ( عالیشان الیکٹرانک اینڈ فرنیچر ) ، عابد حسین سر، ریاض اللہ خان جمعدار ، محمد طارق شیخ انجنیر، تجمل حسین سر(،موتلہ) ،ڈاکٹر محمد شارق ، سہیل رفیق ، محمد عاطف سلیم ، محمد وسیم سر ، محمد ارشد آصف ، محمد مشرف آصف و متعلقین نے تمام مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ خوشیوں اور دعاؤں سے بھرپور ولیمہ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے