कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین کے نمایاں طلبہ کی کالج میں تہنیتی تقریب

جلگاؤں :5؍مئی ( راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کہ زیر اہتمام اقرا شاہین جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں نے بارہویں جماعت (سائنس شعبہ) کے بورڈ امتحان میں 100 فیصد نتیجہ حاصل کرکے قابلِ ذکر کامیابی درج کی ہے۔ کالج کے تمام 178 طلبہ امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں، جس سے ادارے کی تعلیمی معیار کی شاندار روایت ایک بار پھر نمایاں ہوئی ہے۔
اس امتحان میں ہنگورا صفا بانو محمد اشفاق نے 86.67 فیصد نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلا مقام حاصل کیا۔ سید مصعب الدین نورالدین نے 84.67 فیصد نمبر حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔ تشمیر فاطمہ شیخ جاوید احمد نے 82.83 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح زوفین فاطمہ شیخ انیس نے 82.50 فیصد نمبر حاصل کرکے چوتھا مقام حاصل کیا، جبکہ عائشہ تنویر پِنجاری نے 82.00 فیصد نمبر حاصل کرکے پانچواں مقام حاصل کیا۔
اس شاندار کامیابی پر نمایاں طلبہ کی کالج میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب، سکریٹری اعجاز ملک صاحب ، نائب سکریٹری عبد الرشید شیخ صاحب، پروفیسر ظفر شیخ صاحب ، عبدالعزیز سالار صاحب ، طارق شیخ صاحب، انیس شیخ صاحب ، نیز کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر، سپروائزر شیخ ذاکر سر، بارہویں جماعت کے کلاس ٹیچرز خان سعدیہ مس اور خان فراست مس اور ساتھ ساتھ طلبہ کے سرپرست بھی موجود تھے۔
موجود معززین نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے آئندہ تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کالج کی اس شاندار کامیابی پر پورے علاقے میں خوشی اور ستائش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے