कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کو “AI-Ready School” کا اعزاز

جلگاؤں: اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ادارے کو باضابطہ طور پر “AI-Ready School” کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ مورخہ 18 اپریل 2026 کو یہ اعزاز اسکول میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیے گئے “AI Classroom Foundation Course” کی بنیاد پر دیا گیا، جو جدید اور مستقبل پر مبنی تعلیم کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج مسلسل جدید اور تخلیقی تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں، تنقیدی سوچ اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔اس کامیابی سے ادارے کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وابستگی ظاہر ہوتی ہے اور طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کی کوشش مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کورس کے لیے اقراء شاہین جونیئر کالج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استاد شیخ فرحان عبدالرؤف شیخ نے خصوصی محنت کی۔ انہیں سپروائزر شیخ ذاکر بشیر، سابق پرنسپل قاضی جمیرالدین اور موجودہ پرنسپل ریاض احمد شاہ کی رہنمائی حاصل رہی۔اس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب، اقراء سالار نگر کے چیئرمین ظفر شیخ صاحب، ڈی ایڈ کے چیئرمین عبد الرشید شیخ صاحب اور دیگر معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ، طلبہ اور معاونین کو بھی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے