कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں مہاراشٹر ڈے اور یومِ مزدور جوش و خروش سے منایا گیا

جلگاؤں :یکم؍مئی (راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں مہاراشٹر ڈے اور عالمی یومِ مزدور بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تقریب میں پرچم کشائی پرنسپل قاضی جمیر اشرف کے ہاتھوں انجام پائی۔ پروگرام میں اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر، سپروائزر شیخ ذاکر سر، نیز حاجی غلام نبی نگر آئی ٹی آئی کے پرنسپل زبیر ملک کے ساتھ اساتذہ، عملہ اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔اس موقع پر مہاراشٹر ڈے اور یومِ مزدور کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ طلبہ نے حب الوطنی کے نعروں کے ساتھ پروگرام میں پُرجوش شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اساتذہ اور عملے نے خصوصی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے