कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ پربھنی کے زیرِ اہتمام کامیاب و پُروقار شعری نشست کا انعقاد

پربھنی: 23؍ اپریل (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) بتاریخ 22/ اپریل 2026 شب 9 بجے بمقام دفتر جماعتِ اسلامی ہند روبرو شاہی مسجد زیرِ اہتمام ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ، پربھنی ایک کامیاب و پُروقار شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی مسندِ صدارت پر پروفیسر ڈاکٹر شیخ عظیم الدین نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند مہاراشٹر نے جلوہ افروزی کا شرف حاصل کیا اور بطورِ مہمانانِ خصوصی دلدادۂ شعر و ادب نجم الحسن علیگ اور دنیائے فٹبال کی متحرک و فعال شخصیت اقبال سر نے اپنی شرکت سے اسٹیج کی رونق میں اضافہ کیا۔ صدرِ نشست پروفیسر ڈاکٹر شیخ عظیم الدین و مہمانانِ خصوصی نجم الحسن علیگ و اقبال سر اور مقامی امیرِ جماعت عبدالمنان سر نے دورانِ اظہارِ خیال صالح و پُرمغز ادب کو فروغ دینے میں اس طرح کی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔ نشست کا آغاز عبدالمنان سر نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، حمدِ باری تعالیٰ پیش کرنے کی سعادت شفیع احمد شفیعؔ کے حصے میں آئی اور ہدیۂ نعتِ پاک کا نذرانہ شاکر خان شاکر نے پیش کیا۔ سبھی شعراء کے کلام کو پسند کیا گیا۔ ناظمِ نشست ارشاد ضیاء نے جن شعراء حضرات کو یکے بعد دیگرے زحمتِ غزل سرائی دی اُن میں شفیع احمد شفیعؔ، ڈاکٹر یوسف صابرؔ، مدیر سہ ماہی عکسِ ادب اورنگ آباد، عبدالواحد جاذبؔ، کلیم کسک، وحید اسلمؔ، طہٰ صدیقیؔ، سید کریم ﷲ حسینی نیرؔ، شاکر خان شاکر، پرتوری، راہی جنتوری کے نام شامل ہیں جن باذوق سامعین نے نشست کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُن میں ذکی الدین خطیب، محمد شفیق، نعیم الدین خطیب، ڈاکٹر مجیب سر، شاکر خان سر، فیضان سر، سید اسد کے نام شامل ہیں۔ رات دیر گئے ارشاد ضیاء کے اظہارِ تشکر پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے