कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج سے گھر گھر جاکر ہاؤسنگ مردم شُماری، ( خانہ شُماری 2027 ) کے پہلے مرحلہ کا آغاز


ملکاپور: 16 مئی (محمد احسان سر ): ہندوستان کی 16ویں مردم شماری ’’مردم شماری 2027‘‘ کے پہلے مرحلہ کا آغاز 16 مئی 2026 سے ہوچکا ہے، جس کے تحت ہاؤسنگ خانہ شماری اور مکانات کی فہرست سازی کا عمل جاری ہے۔ یہ مرحلہ 14 جون 2026 تک جاری رہے گا، جس میں خانہ شماری عملہ گھر گھر جاکر شہریوں سے رہائشی تفصیلات، گھروں کی نوعیت، دستیاب سہولیات اور موجود اثاثوں سے متعلق معلومات جمع کرے گے. حکومت ہند کی جانب سے اس مرحلہ میں مجموعی طور پر 33 نوٹیفائیڈ سوالات پر مشتمل منظم سوالنامہ تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ مردم شماری 2027 کو ہندوستان کی پہلی مکمل ڈیجیٹل مردم شماری قرار دیا جارہا ہے، جس میں شہریوں کو خود شماری (Self Enumeration) کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ اس کے تحت شہری 15 مئی 2026 تک آن لائن فارم بھر کر اپنی معلومات درج کراسکتے تھے، اور کئی گھرانوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے. جن افراد نے خود اندراج مکمل نہیں کیا ہے، ان کیلئے حکومت کی جانب سے گھر گھر سروے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس دوران سرکاری شمار کنندگان موبائل ڈیوائس یا ٹیبلیٹ کے ذریعہ شہریوں کی معلومات درج کررہے ہیں. اسی سلسلہ میں آج 16 مئی سے ملکاپور میں بھی ہاؤسنگ خانہ شماری کے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اسی حوالے سے پی ایم شری مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ریاض سر، جو اپنے تفویض کردہ علاقے کے سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں، نے اپنے خانہ شماری عملہ کے ساتھ اسکول میں ایک میٹنگ منعقد کی اور کام کا آغاز کیا. اس موقع پر خانہ شماری کنندگان سید وسیم سر، محمد فیضان سر، سید جاوید سر، مظہر خان سر، اشہر خان سر، محمد عاطف سر اور محمد مزمل موجود تھے. جبکہ اس موقع پر صحافی محمد احسان سر، محی الدین محمد انیس قاضی سر ، سلمان صابر خان اور عارف خان نواب خان بھی شریک رہے.حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خانہ شماری عملہ سے تعاون کریں اور اگر انہوں نے پہلے ہی آن لائن خود شماری مکمل کرلی ہے تو اپنی SE ID شمار کنندگان کو ضرور دکھائیں تاکہ عمل آسانی سے مکمل ہوسکے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے