किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھی میں تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد

پربھنی:31؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ویلفیئر ایسوسی ایشن فارریسرجنس آف مائناریٹیز نئی دہلی کے زیرانتظام انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھی میں بتاریخ 30جنوری 2025ء تقسیم انعامات کا شاندار پروگرام جوش وخروش کے ساتھ عمل میں آیا۔جس کی صدارت عالی جناب ڈاکٹرعبدالعزیزصاحب چیرمین مدرسہ ہذا نےکی ۔ مہمانان خصوصی عالی جناب مولانا ساجد صاحب، جناب ایڈوکیٹ توفیق احمد ہاشمی صاحب ، جناب سلیم صاحب سابقہ کونسلر جناب سید عمران حسینی صاحب سابقہ کونسلرجناب شیخ معروف صاحب جنرل سیکریٹری(WARM )و جناب محمدتاج ہاشمی صاحب موظف صدرمدرس شامل تھے ۔مہمانوں کااستقبال پھول اور(MOMENTO) دیکرکیا گیا مدرسہ ھذا کے پرنسپل ناصر خان صاحب نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کے مہمانوں کے ہاتھوں طلباء وطالبات کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام کی نظامت نازیہ آفرین و امّمارا ٹیچر نے کی ۔ صدف فاطِمہ کےشکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے