कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں یوم جمہوریہ تزک و احتشام سے منایا گیا

طلبہ نے پیش کیا خوبصورت ثقافتی پروگرام اور تربیتی ڈرامہ اور مونو ایکٹ

بھیونڈی :26؍جنوری( راست) بھیونڈی شہر میں لڑکوں کی تعلیم کے معروف ادارے رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں بروز اتوار بتاریخ 26جنوری2025 کو تقریب یوم جمہوریہ کا اہتمام تزک و احتشام سے کیا گیا۔رسم پرچم کشائی صبح ٹھیک سوا آٹھ بجے چئیرمین نوح خلیل پٹیل کے ہاتھوں سے انجام دی گئی۔بعد ازاں اسکول ہذا کے اے وی آئی ہال میں طلبہ کے ذریعہ ایک حب الوطنی ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔پنجم تا ہشتم جماعتوں کے چنندہ طلبہ نے حب الوطنی گیت،نظمیں اور اردو ،انگریزی و مراٹھی زبان میں تقاریر اور مونو ایکٹ پیش کیں۔نشہ مخالف مہم،صفائی بیداری مہم،اور برائیوں سے پرہیز کی تربیت کے لئے اسکول ہذا کے سربراہ ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی جب کہ معاون ہیڈ ماسٹر شفیع پٹیل اور سپروائزر فہیم پٹیل نے مہمانان کو تحفہ ء گل پیش کیا۔ وسیم اختر انصاری کی ہدایت میں پیش کئے گئے تربیتی ڈرامہ "ھم ایک کہانی سناتے ہیں !” نے سب شرکاء کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کی۔پروگرام میں اسکول کمیٹی کے اراکین و مدعوئین کے علاوہ دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے جنھوں نے نقد انعامات دے کے ثقافتی پروگرام پیش کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی- تقریب میں ایڈوکیٹ عفان مومن،شہیر مومن،اسد احمد جائرومی،ذکی قریشی،نوید شیخ(ایس آر)،مجیب ہانی،سلمان بھوجے،عمران بھرمال وغیرہ شریک تھے۔ پروگرام کی نظامت بہترین انداز میں اسکول ہذا کے فعال معلم ظفر عالم خان جامعی نے انجام دی جب کہ آصف خان جامعی نے رسم شکریہ ادا کی۔پروگرام کے انعقاد میں سبھی معلمین و معلمات اور غیر تدریسی عملہ کا بھرپور تعاون شامل رہا۔ عامر بھورے سر کے ذریعے راشٹرگیت کی ادائیگی پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
(عبدالمنعیم مومن،شعبہ نشرواشاعت،رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول،قریش نگر،اردوروڈ،نظامپورہ،بھیونڈی-ضلع تھانہ)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے