कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الخیر فاؤنڈیشن کے ذمہ دران، اراکین و پروگرام کے تمام منتظمین سے اظہارِ یگانگت

بقلم : انجینئر نورالامین ابن یوسف شریف
منجانب: رحمٰن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی
بذریعہ ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )

25 جنوری کو مجھے یہ اطلاع ملی کے شاہی امام شیر پنجاب مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی دامت برکاتہم کا 26جنوری ہمارے شہر عزیز پربھنی میں ہونے والا عظیم الشان پروگرام منسوخ ہوچکا ، جس کو سن کر کافی کوفت ہوئی۔ زندگی میں بعض اوقات ہمارے بہترین ارادے اور انتھک محنت کے باوجود حالات ہمارے کنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں، جیسا کہ 26 جنوری کے پروگرام کے ساتھ ہوا۔ پروگرام کا منسوخ ہونا یقیناً ایک مایوس کن لمحہ ہے، خاص طور پر جب آپ نے اسے کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی، لوگوں کو متحرک کیا، اشتہارات شائع کیے، اور ہر ممکن ذریعہ استعمال کیا، کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا ہوگا کہ آپ نے صبح کاکھاناشام کو کھایا شام کا دیر رات گئے کیونکہ اس نوعیت کے پروگرام میں انسان اتنا مصروف ہوتاہے کہ کئی مرتبہ وقت پر کھانا کھانے کا موقع نہیں مل پاتا۔ بہت سارے احباب وہ بھی ہیں جنہوں نے اکثر اپنے کاموں کو منسوخ کرکے پروگرام کو کامیاب بنانے کی محنت کی اور اس کام کو اپنے ذاتی کاموں سے زیادہ ترجیح دی۔
لیکن میں پربھنی کی تمام عوام اور بالخصوص اراکین رحمٰن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے آپ سب کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی یہ کوششیں ہرگز ضائع نہیں ہوئیں اللہ آپ کو ضرور اس کا اجردیں گے ۔ آپ نے نہ صرف ایک پروگرام کے لئے محنت کی بلکہ ایک مثال قائم کی کہ نوجوان کسی بھی مقصد کو کس طرح عزم و حوصلہ کے ساتھ اور ٹیم ورک کے ذریعے ممکن بنا سکتے ہیں۔ یہ وہ جذبہ ہے جو کامیاب معاشروں کی، کامیاب آرگنائزیشنز کی پہچان ہوتا ہے۔
اور یہ آپ کی دن رات کی محنتیں، لگن، عزم، کام کا جذبہ ، آپ تمام احباب کی گوناگوں قابلیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہماری دعا ہے اللہ آپ کی حضرت والا کی آمد کے سلسلے میں کی گی محنتوں کو قبول کرے دنیا و آخرت میں اسکا بہترین بدلہ عطا فرمائے، انشاءاللہ مستقبل میں بھی اللہ آپ سے بہترین کام لیتارہے گا، جو ہم تمام کے لئے مفید ثابت ہو۔
ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، اور آپ پر فخر ہے۔ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ کے لیے اپنی توانائیاں استعمال کریں۔ مشکلات اور چیلنجز ہمیں مضبوط بناتی ہیں۔
اللہ آپ کے حوصلے بلند رکھے اور آپ کو ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے