कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خوش آمدید ، خوش آمدید ، خوش آمدید

از قلم: محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم و نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی

وطن عزیز ہندوستان اور عالم اسلام کی مشہور و معروف شخصیت نوجوان دلوں کی دھڑکن، خطیب عصر ، بے خوف شخصیت کے مالک ، مقرر شعلہ بیان ، بے باکی و جرأت کی پہچان شاہی امام شیر پنجاب حضرت مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی مد ظلہ العالی ( صدر مجلس احرار اسلام ) شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ؒ کے فرزند اور آپ کے جانشین ہیں اس کے علاوہ آپ متعدد فلاحی اداروں کے روح رواں بھی ہیں۔
قارئین آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کے قائد ملت اسلامیہ مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے صرف ( 20 ) ویں  سال کی عمر میں شعبہ تحفظ ختم نبوت ، مجلس احرار اسلام ہند کی نظامت سنبھالتے ہوئے قادیانیت پر لرزہ طاری کر دیا تھا اور پھر تحریک تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں پانچ سالہ قید بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور اس دوران بھی نا قابل فراموش کارنامے انجام دیے ۔ شیر پنجاب حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کی شخصیت کو جو حضرات قریب سے جانتے ہیں ، انہیں معلوم ہے کہ روزانہ کی مصروفیات اورمسلسل اسفار کے درمیان بھی آپ متعدد کتا بیں تحریر کر چکے ہیں، جو کہ ایک قابل صد تحسین کام اور حیرت کی بات ہے ۔ داستان مجاہد ، قافلہ علم و حریت لدھیانہ ، ایام ا سیری آپ کی مشہور تصانیف ہیں ۔ قافلہ علم و حریت آپ کی ایک ایسی تاریخ ساز کتاب ہے جس میں لدھیانہ کے مجاہد علماء اور بہادر فرزندان کی 300 سالہ تاریخ ہے حال ہی میں آپ کو ملک ہندوستان کی سو( 100) با اثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے جو علمائے حق اور ہم سب کے لیے بڑی خوشی مسرت اور فخر کی بات ہے ۔ قارئین گزشتہ سال مجھے اور میرے عزیز دوست مجاہد قریشی سر ناندیڑ کو لدھیانہ کی جامع مسجد میں حضرت والا سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ، جہاں ہماری آنکھوں نے پولیس دستہ کو جامع مسجد لدھیانہ میں شان و شوکت عزت ادب و احترام کے ساتھ حضرت مولانا عثمان رحمانی صاحب کو لاتے ہوئے اور عزت ادب و احترام سے آپ کی خدمت پر معمور دیکھا ۔حضرت والا کی مہمان نوازی ، خلوص و محبت اور اپنائیت و محبت سے ہمیں گلے لگانا ، اپنی عالی شان لائبریری میں اپنے والد محترم کی زندگی پر لکھی ہوئی کتابیں ہمیں تحفہ میں دینا ، اعلی اخلاق اور اعلی نسب ہونے کی ایک ادنی سی مثال ہے ۔ آپ کے بے مثال اور خوبصورت آفس میں سکھ برادران اور دیگر تنظیموں کی جانب سے آپ کے اعتراف خدمات کے ضمن میں دیے گئے ایوارڈ اور اعزازات کا نظارہ بھی آپ کے ہر دل عزیز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی لدھیانہ و پنجاب کے عوام کے دلوں پر حکومت کرنے کی عکاسی کرتا ہے ۔ مختصر یہ کہ حضرت مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی کی شخصیت بے مثال خوبیوں کا مجسمہ ہے جس کا اس مضمون میں احاطہ کرنا مجھ جیسے کم علم طالب علم کے لیے ممکن نہیں زندگی اور وقت نے ساتھ دیا تو ان شاللہ رب تعالی کی توفیق سے حضرت والا کی قربانیوں سے آپ کو روشناس کراؤں گا ۔ ناسپاسی ہوگی اگر اس موقع پر میں آپ کے خادم خاص حضرت مولانا زین العابدین صاحب اور جامع مسجد کے طلبہ کے خلوص و محبت کا شکریہ اور اعتراف نہ کروں جو آپ ہی کے تربیت یافتہ ہیں ۔ مورخہ 26 جنوری بروز اتوار شہر عزیز پربھنی میں آپ کی آمد پر ہم صمیم قلب آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ خوش آمدید ، خوش آمدید ، خوش آمدید اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ آپ کی آمد کو شہریانہ پر بھنی کے لیے خیر و عافیت اور رحمت کا ذریعہ بنائیں ، آپ کے مواعظہ حسنہ کو سن کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے نظر بد سے آپ کی حفاظت فرمائے ، آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے، آمین یا رب العامین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے