कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے محترمہ فہیم خاتون غلام غوث خان کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ2024 تفویض

ناندیڑ:23؍جنوری ( راست) الحمدللہ بتاریخ 22/ جنوری 2025 بروز بدھ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شہر ناندیڑ کے فعال ، محنتی ،معلمہ فہیم خاتون غلام غوث خان کو ٹیچرز ایم ۔ایل۔ اے۔ محترم وکرم وسنت کالے کے ہاتھوں ریاستی مثالی معلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح ہوکہ فہیم خاتون نے تدریسی میدان میں اپنی محنت لگن اور انتھک کاوشوں کے سبب کئی توصیفی اسنادات و ایوارڈز حاصل کئے ہیں وہ ایک بہترین معلمہ ہیں عمدہ تہسیل کار ہیں ۔اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں رہتی ہیں اس کی ایک مثال آن لائن ماہنامہ ندائے نسواں ہے جس کی وہ مدیر اعلیٰ ہیں اور یہ ماہنامہ کامیابی کے ساتھ اپنا ایک سال مکمل کررہا ہے ۔ علم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کبھی کوتاہی نہیں کرتی ہیں ۔ یہ ایوارڈ سپٹمبر 2024 میں ہی ڈکلیر ہوا تھا جو بتاریخ 22/ جنوری 2025کو تفویض کیا گیا۔اس سے قبل محترمہ فہیم خاتون کو ایم جی پٹیل نیشنل ایوارڈ 2024 کولہاپور ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ ، ایڈوکیٹ بہاؤالدین ریاستی معلم ایوارڈ2023 اور روٹری کلب معمار قوم ایوارڈ2019 محترمہ کے حصے میں آچکے ہیں۔محترمہ فہیم خاتون غلام غوث خان کے اس ایوارڈ کے حاصل کرنے پر ان کے رشتے دار ، دوست احباب سبھی نے انہیں مبارکباد دی و دعائیہ کلمات سے نوازا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے