कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر ناندیڑ میں صرف پندرہ سالہ کمسن طالبہ بنی عالمہ

ناندیڑ:22؍جنوری ( نامہ نگار) مدرسہ عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے بانی ومہتمم علاقہ مرہٹواڑہ کے بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کے فرزند مولانا عبدالوحید صاحب کی بیٹی خدیجہ الکبری صرف 15 پندرہ سال کی کم عمری میں عالمہ بن کر ایک مثال قائم کی ہے واضح ہو کہ خدیجۃ الکبری اس سال دسویں جماعت کی بھی طالبہ ہے اور مدرسہ عائشہ للبناتؓ ناندیڑ سے موصوفہ نے عالمیت مکمل کی ہے ۔ موصوفہ کو خمارِ فضیلت وسند 19 جنوری 2025 بروز اتوار ختم بخاری شریف کے ایک عظیم الشان اجلاس میں محترمہ ذکیہ باجی صاحبہ صالحاتی و محترمہ عطیہ باجی صاحبہ صالحاتی ومحترمہ معراج النساء صاحبہ صالحاتی کے دست مبارک سے پیش کی گئی ۔ موصوفہ کی اس کم عمری میں بے مثال کارکردگی وکارنامہ پر جہاں سب سشدر وحیراں ہیں وہیں اہلِ خانہ واعزا واقارب کی جانب سے گلپوشی ومبارکباد کاسلسلہ جاری ہے۔ مدرسہ عائشہ للبناتؓ مخدوم نگر ناندیڑ کا ایک غیر اقامتی ادارہ ہے جس میں تقریبا 400 طالبات دینیات، مومنہ کورس، عالمہ کورس کی تعلیم حاصل کرتے ہیں مدرسہ کے ذمہ دار ومعلمات بھی قابلِ مبارک باد ہیں  جن کی کوشش،محنت،توجہ سے اس سال مدرسہ ہذا سے پانچ طالبہ نے عالمہ کورس مکمل کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے