कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نثار بھائی ! آپ کی قربانی ، صبر حوصلہ اور استقامت کو شہریان پر بھنی کا سلام

رب آپ کی والدہ کی قبر پر سدا رحمت افشانی کرے

از قلم :محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی
9960451708

پر بھنی مورخہ 17 جنوری 2025 بروز جمعہ صبح 10 بجے جیسے ہی یہ افسوسناک خبر گوش گزار ہوئی کہ عزیزی نثار بھائی جو گزشتہ دو سال سے بے قصور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کی والدہ محترمہ اس دار فانی سے اپنی آنکھوں میں اپنے بے گناہ لخت جگر کی قید سے رہائی کی امید و آس لیے نیم شبی دعائیں مانگتے مانگتے اس دنیا سے رخصت ہو گیں ۔ شدت غم سے دل مغموم اور آنکھیں نم ہو گئیں اور زبان دل سے یہ صدا نکلی کہ اے قابل احترام قابل رشک پیاری ماں ، تیری عظمت کو سلام ، جس کی گود میں نمونہ اسلاف نثار بھائی نے پرورش پائی اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اس قربانی کا دنیا و آخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے ، آمین۔ ادب ،اخلاق ، سنجیدگی، خاموشی، بردباری ، سادگی ، خوش مزاجی جیسی خوبیوں سے آراستہ کردار پر مشتمل سراپا اور علم و عمل کے نور سے مزین پرعزم اور پر حوصلہ نثار بھائی کا چہرہ جن کی صبح شام اخلاص کے ساتھ غریبوں ، یتیموں، بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے ، بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کے کام آنے اور ملک و ملت کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کام کرنے میں گزرتی نظروں کے سامنے گردش کرنے لگا ، جیسے ہی نثار بھائی کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر شہر پر بھنی میں عام ہوئی حا جی عبدالرشید باغبان ( والد محترم نثار بھائی) کے مکان پر نثار بھائی کے چاہنے والوں کے قافلے جوق در جوق آنے لگے ، یہاں اس موقع پر آپ کی والدہ محترمہ کے آخری سفر نماز ، جنازہ اور تدفین کی تیاری میں آپ کے اہل خانہ، دوست احباب چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد خیمہ زن اور مصروف عمل تھی ۔
اپنی پیاری والدہ محترمہ کے آخری دیدار و نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کے لیے نثار بھائی کی شہر عزیز پر بھنی میں اپنے مکان پر جب آمد ہوئی آپ کے بے خوف اور بزدلی سے پاک صبر استقامت اور حوصلہ وہمت سے معمور چہرے کو دیکھ کر بقول شاعر یو ں محسوس ہوا ؎

نثار بھائی کی ایک جھلک دیکھنے لوگ بے چین تھے ، نماز جنازہ سے قبل مضطرب و مغموم لوگوں کے جمع غفیر سے نثار بھائی نے مخاطب ہوکر انہیں صبر اور سکون سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے انتظامیہ کا تعاون کرنے اپیل کی اور دل مغموم اپنی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ اخوند شاہ قبرستان میں تدفین کے عمل میں شامل ہو ئے آپ کے فرزند جنہیں امسال حافظ قرآن بننے کی سعادت حاصل ہوئی نے اپنی دادی جان کی قبر پر طریقۂ مسنونہ تلاوت قرآن پاک کی ، بعد تدفین مغموم بزرگ والد محترم اپنے بھائیوں اپنے افراد خاندان دوست احباب کو صبر ، ہمت ،حوصلہ اور استقامت کی تلقین کرتے ہوئے اپنی والدہ محترمہ کی تدفین کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے سے قبل پروقار طریقے سے اپنی والدہ محترمہ کی وفات کا غم اپنے چاہنے والوں کی شدت جذبات سے اور خلوص و محبت سے پر جھلکیاں اپنی آنکھوں میں سمائے اللہ رب العزت کی ذات پر کامل یقین کے ساتھ اپنی جلد سے جلد باعزت رہائی کی ا مید کے ساتھ نثار بھائی واپس ہوئے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ نثار بھائی کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں انہیں اعلی مقام عطا فرمائے ، ان کے درجات کو بلند فرمائے ، اہل خانہ بالخصوص والد محترم، بھائیوں، بہنوں ، افراد خاندان دوست احباب اور آپ کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ، نثار بھائی اور تمام بے قصور نوجوانوں کی جلد سے جلد با عزت رہائی کا فیصلہ فرمائے ، آمین یا رب العامین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے