कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی کا نام معروف بزرگ حضرت تراب الحق ؒکے نام سے موسوم کیا جائے

از قلم:محمد قمرالاسلام، المعروف خالد انصاری ، محمدیہ کالونی ، ناندیڑ
رابطہ نمبر: 9325834759

دنیا جانتی ہے کہ پربھنی کی معروف درگا ہ حضرت تراب الحق رحمتہ اللہ علیہ کی آخری آرام گاہ کے طور مشہور ہے جسےترت پیر کے نام سے بھی جانا جاتاہے۔ آپ نے درگاہ کے احاطے میں  ایک مسجد بھی تعمیر کی تھی جسے نظام دکن کے تعاون سے تعمیرکیا گیا ۔ یہ جان کر افسوس ہوگا کہ حضرت سید شاہ تراب الحق ؒکی کوئی مستند تاریخ میسر نہیں ، حتی کہ وقف بورڈ کے پاس بھی نہیں ، جسے یہاں سے سالانہ کروڑوں کی آمدنی ہوتی ہے۔ شاید 1860 کے دور میں میرے جد امجد یہاں آئے اور بود و باش اختیار کی ۔ لوگوں کی مدد سے مسجد تعمیر کی ، جس میں میر محبوب علی خان نظام ششم کا پانچ سو ر وپئے کا عطیہ بھی شامل تھا ۔ کنواں کھدوایا، سرائے تعمیر کی ، یہ تحریری ریکارڈ ہے۔ پربھنی میں ہرسال ماہ فروری کی ابتدائی تاریخ میں عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ایک تجارتی میلہ بھی لگتا ھے۔
ہندو مسلم سکھ عیسائی دلت طبقات کے افراداس عرس میں شریک ہوتے ہیں ، اگر چہ مہاراشٹر کےوقف بورڈ کو ہر سال عرس تقریب کے معرفت کروڑوں ر و پئے کی آمدنی ہوتی ہے لیکن وقف بورڈ کی جانب سے کوئی موثر انتظامات نہیں کیئے جاتے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پربھنی کو حضرت تراب الحق شاہ ؒسے موسوم کیا جائے ۔ جب ناندیڑ کا نام تبدیل کیا جاسکتا ھے، اورنگ آباد ، عثمان آباد ، ـمومن آباد کو امبا جوگئی کیا جاسکتا ہے تب پربھنی کو حضرت تراب الحق نگر کا نام کیوں نہیں دیا جاسکتا ۔
پربھنی کی تمام سیاسی جماعتوں ، ملی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ ایک منظم تحریک چلائیں اور مرکزی ریاستی حکومت وپربھنی ضلعی انتظامیہ سے پر زور نمائندگی کریں اور پربھنی کا نام معروف بزرگ حضرت تراب الحق ؒسے منسوب کیاجائے ۔ زیر نظر آرٹیکل کی ترتیب میں پربھنی ومہاراشٹر کے سینئر صحافی محترم ضیاء الدین صاحب کا تعاون شامل ہیں جنہوں نے یہ بات احقر کو بتلائی کہ سالانہ کروڑوں روپیئے کی وقف بورڈ کو آمدنی ہوتی ہے وہ خود حضرت تراب الحق ر حمتہ اللہ علیہ کے تعل سے کوئی زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے