कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اظہر احمد کو پی ایچ- ڈی کی ڈگری تفویض

ناندیڑ:20؍دسمبر ( راست) محکمہ تعمیرات عامّہ ناندیڑ کے موظف جونیئر انجینئر جناب غلام یزدانی کے فرزند اظہر احمد کو ایس- آر -ٹی- ایم یونیورسٹی ناندیڑ نے پی ایچ- ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ بعنوان ’’1980 کے بعد اردو ناول کا تجزیاتی مطالعہ‘‘ پروفیسر سلیم محی الدین ریسرچ گائیڈ کی رہنمائی میں مکمل کیا۔ ان کے اس مقالے میں مختلف سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1980 کے بعد کے ناولوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ڈاکٹر اظہر احمد یشونت کالج ناندیڑ کے شعبہ اردو سے وابستہ ہیں۔ زبانی امتحان کے ممتحن ڈاکٹر قاضی نوید الدین نے ان کے اس تحقیقی کام کو سراہا۔ آرٹس فیکلٹی کے انچارج ڈین پروفیسر پراگ کھڑکے اس پی ایچ- ڈی وائیوا کے آبزرور تھے۔ اس کامیابی پر ڈاکٹر اظہر احمد کو ان کے والدین کے علاوہ ڈاکٹر ضیاء الحسن، شیخ محمود علی (لیکچرر) ، ڈاکٹر شبانہ درّانی ،رشتہ دار ،اساتذہ اور دوست احباب نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے