कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزدلانہ اسرائیلی حملے میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی عالمی سطح پرمذمت

تہران:31؍جولائی:اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ایران میں بزدلانہ صہیونی حملے میں شہادت کی عالمی سطح پر شدید مذمت جاری ہے۔
آج بدھ کو کئی ممالک نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے شہادت کی اسرائیل کی مذمت کی۔
ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے بدھ کے روز کہا کہ "ھنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔”ایرانی سرکاری میڈیا نے کنعانی کے حوالے سے کہا کہ "تہران میں ھنیہ کی شہادت سے تہران، فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرا تعلق مضبوط اور گہرا ہو گا”۔سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بدھ کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر رہ نماں کی موجودگی میں سپریم لیڈر کے ہیڈ کوارٹر میں ہنیہ کے قتل پر تبادلہ خیال کرنے کے لییاجلاس بلایا جس میں اس مجرمانہ کارروائی پر ایران کے جواب پر غور کیا جا رہا ہے۔ایرانی تسنیم ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی ہنیہ کی شہادت پر ایک اجلاس منعقد کرے گی۔
روس
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کا قتل ایک قطعی طور پر ناقابل قبول سیاسی جرم ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے حوالے سے کہا کہ یہ قتل "ایک مکمل طور پر ناقابل قبول سیاسی جرم ہے، اور اس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ہنیہ کے شہادت سے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ترکیہ
ترکیہ نے اسماعیل ھنیہ کی تہران میں بزدل صہیونی دشمن کے حملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی ریاست کا "قابل نفرت جرم” قرار دہا۔انقرہ میں وزارت خارجہ نے کہاکہ "ہم تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے کا مقصد غزہ میں جنگ کو علاقائی سطح تک پھیلانا ہے۔ اس واقعے کے تمام تر نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا”۔انہوں نے مزید کہا کہ”اگر بین الاقوامی برادری اسرائیل کو روکنے کے لیے حرکت نہیں کرتی ہے تو ہمارے خطے کو بہت بڑے تنازعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔”
یمن
یمنی انصار اللہ نے بھی اسماعیل ہنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کوصہیونی دشمن کا ایک "گھنانا دہشت گردانہ جرم” قرار دیا۔”انصار اللہ” تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد علی الحوثی نے X پلیٹ فارم پر اپنے اکانٹ کے ذریعے ہنیہ کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی شہادت کو ایک گھنانا دہشت گردانہ جرم اور قوانین اور مثالی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا”۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے