कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کیا 17 کروڑ مسلمانوں میں کوئی غریب نہیں، بجٹ میں کٹوتی کیوں کی گئی: اسد الدین اویسی

نئی دہلی: 29 جولائی:لوک سبھا میں اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پیر کو مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ کے دوران چار زمروں کا ذکر کیا تھا۔ میں حکومت سے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا 17 کروڑ مسلمانوں میں غریب لوگ نہیں ہیں؟ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مسلمان سب سے غریب ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بھی مسلمان تعداد کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو نہ روزگار مل رہا ہے اور نہ ہی تعلیم۔ اس ملک میں مسلمانوں کو اچھوت بنا دیا گیا ہے۔ ملک کی سیاست میں مسلمانوں کی شرکت بھی کم ہو گئی ہے۔ وزارت اقلیتی بہبود کے 2023-24 کے بجٹ میں 38 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ بجٹ کو 5,000 روپے سے کم کر کے 3,000 کروڑ روپے کر دیا گیا۔ مودی حکومت پر اپنے وعدوں سے مکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک کروڑ اسکالر شپ دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 58 لاکھ ہی دیے جا رہے ہیں۔ مودی حکومت کو مسلمانوں کے تئیں نفرت کو ختم کرنا ہوگا اور انہیں ان کے حقوق دینا ہوں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ 17 کروڑ مسلمانوں سے نفرت کرکے ترقی یافتہ ہندوستان کیسے بنائیں گے؟ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر کے دوران بچوں کا ذکر تک نہیں کیا۔ ملک میں روزانہ 67 لاکھ بچے بھوکے سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج لداخ میں 65 میں سے 26 پٹرولنگ پوائنٹس پر گشت کرنے کے قابل نہیں ہے، لیکن پی ایم مودی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ چین سے ہماری درآمدات بڑھ رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کھیلو انڈیا کی بات کرتے ہیں، لیکن حکومت کھیلو انڈیا کی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔ پی ایم مودی کی حکومت میں ملک کے غریب، کسان اور خواتین پریشان ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے