कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صدر مجلسِ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی دہلی کی سرکاری قیام گاہ پر پھر ایک مرتبہ حملہ

مجلس کے سینئر قائد سید معین کی سخت الفاظوں میں مذمت

ناندیڑ:29 جون ( اکرم چوہان) بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہندمجلس اتحاد المسلمین ، رکن پارلیمنٹ حیدر آباد کی دہلی کی سرکاری قیام گاہ کو فرقہ پرستوں کی جانب سے پھر ایک مرتبہ نشانہ بناتے ہوئے حملہ کر دیا گیا۔اس حملے کی مجلسِ کے سینئر قائد و مہاراشٹر نائب صدر سید معین کی جانب سے سخت الفاظوں میں مذمت کی گئی۔سید معین نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ کیا بیرسٹر اویسی صاحب کو ختم کرنے کے لیے فون کا لز،میسیجس کیے جا رہے ہیں،انھوںنے اِن شرپسند عناصر پر لگام لگانے کی مانگ حکومت سے کی ہے ،ورنہ اسد صاحب کو ایک بھی خراش آنے پر سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا۔ بیرسٹر اویسی کی جانب سے پارلیمنٹ میں ’’جئے فلسطین‘‘ کا نعرہ لگانے کے دو دن بعد ان کی دہلی کی قیام گاہ کونشانہ بنا کر گھر پر سیاہ رنگ کا پینٹ ڈال دیا گیا اور ناموں کی تختیوں پر متنازعہ اسٹیکرس چسپاں کر دیئے گئے، جس پر ’’ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں اور بیرسٹر اسد الدین اویسی کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی جائے ‘‘ تحریر تھا۔اس موقع پر سید معین نے کہا کہ اسد صاحب کے ساتھ پوری دنیا اور تمام ہندوستان کے مسلمانوں اور مظلوموں کی دعائیں ہیں ۔وہیں مولانا سجاد نعمانی صاحب نے بھی اس حملے کی سخت الفاظوں میں کی مذمت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے