कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہید کی فضیلت بیان کرنے پرالشیخ عکرمہ صبری پر فرد جرم عاید

مقبوضہ بیت المقدس:28؍جون:اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے امام اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری پر 2022 میں ایک تعزیتی تقریب کے دوران اسلام میں شہادت کے مقام ومرتبے اور شہید کی فضیلت بیان کرنے پر فرد جرم عاید کی ہے۔قابض پولیس کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی فرد جرم کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الشیخ عکرمہ صبری نے 2022 میں جنین میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے عدی التمیمی اور رعد حازم کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ ایک تعزیتی تقریب کے دوران دونوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔الجزیرہ نیٹ کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کے وکیل ایڈووکیٹ خالد زبارقہ نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ صبری کے اسلام میں شہید کے مقام اور مرتبے سے متعلق گفتگو کو” فرد جرم میں شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی استغاثہ نے کہا ہیکہ الشیخ عکرمہ صبری کے الفاظ "دہشت گردی کی حمایت کرنے” کے مترادف ہیں۔ پولیس نے "مجسٹریٹ کی عدالت” سے 86 سالہ بزرگ عالم دین پر فردجرم عاید کرنے کی سفارش کی جس کے بعد عدالت نے ان پر فرد جرم عاید کی ہے۔فرد جرم تبصرہ کرتے ہوئے وکیل خالد زبارقہ نے کہا کہ شدت پسند یہودی گروہ برسوں سے اور الشیخ عکرمہ صبری کو مجرم بنانے کی اپنی تمام تر طاقت استعمال کررہے ہیں۔ یہ صرف ایک سیاسی چال ہے۔ کیونکہ یہ گروہ اسلامی مذہبی بیانیے سے نفرت کرتے ہیں۔ دوسری طرف انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مسجد اقصی کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی حاصل ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے