कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیوالی کے روشن ماحول میں یومِ اردو کی ادبی تقریب، شاعر رشید شاداں کی تصنیف ’’نغماتِ قلندرؒ‘‘ کا پُروقار رسمِ اجراء

عالمی مشاعرے کی ادبی و صوفیانہ فضا میں کتاب منظرِ عام پر، شعراء کرام اور اہلِ ادب نے رشید شاداں کی تخلیقی خدمات کو سراہا

از قلم: یوسف اقبال

دیوالی کے خوشگوار اور سنہرے ماحول میں یومِ اردو کے موقع پر ایک پُروقار ادبی تقریب اور عالمی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں منگرول پیر کی معروف ادبی شخصیت، اردو، ہندی اور مراٹھی زبانوں کے ممتاز شاعر رشید شاداں کی نئی تصنیف ’’نغماتِ قلندرؒ‘‘ کا رسمِ اجراء انجام دیا گیا۔ اس ادبی و روحانی تقریب نے جہاں اردو زبان و ادب کی محبت کو تازہ کیا، وہیں صوفیانہ فکر، روحانی عقیدت اور شاعرانہ ذوق کا ایک حسین امتزاج بھی پیش کیا۔
یہ شاندار تقریب 9 نومبر 2026ء کو شام سات بجے امراوتی کے ولگاؤں میں واقع سچی ریزورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں شعراء کرام، علمی و ادبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محفل کو اپنے حضور سے رونق بخشی۔
تقریب کی صدارت ممتاز شاعر ڈاکٹر بشیر بشر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی (Guest of Honour) کے طور پر دبئی میں مقیم بو عبداللہ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر بو عبداللہ نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر شرکت کی اور تقریب کی شان میں اضافہ کیا۔
محفل کی نظامت کے فرائض معروف ادبی شخصیت سلیم دریا پوری نے نہایت خوش اسلوبی، شگفتہ انداز اور دلکش اسلوبِ بیان کے ساتھ انجام دیے، جس سے تقریب کا ماحول ابتدا سے اختتام تک خوشگوار اور ادبی رنگ میں ڈوبا رہا۔ تقریب کے کنوینر فیروز خان اور یحییٰ خان پٹھان نے بھی پروگرام کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
اسٹیج پر جلوہ افروز معزز مہمانوں کے دستِ مبارک سے شاعر رشید شاداں کی تصنیف ’’نغماتِ قلندرؒ‘‘ کا باقاعدہ رسمِ اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر مقررین نے رشید شاداں کی ادبی و شعری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کلام میں صرف اردو زبان کی لطافت ہی نہیں، بلکہ ہندی اور مراٹھی زبانوں کی شیرینی، تہذیبی ہم آہنگی اور روحانی گہرائی بھی نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہے۔ ان کی شاعری مختلف زبانوں کے ادبی حسن کو یکجا کرتے ہوئے محبت، عقیدت اور انسانیت کے پیغام کو عام کرتی ہے۔
کتاب ’’نغماتِ قلندرؒ‘‘ صوفیانہ روایت، بزرگانِ دین کی تعلیمات اور روحانی فکر کو سادہ، دلنشیں اور پُراثر الفاظ میں پیش کرنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔ اس تصنیف کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں روحانی مضامین کو ایسے آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ ہر خاص و عام ان کے پیغام سے استفادہ کرسکتا ہے۔
تقریب کے دوران شاعر رشید شاداں نے اپنے خطاب میں کتاب کی تخلیق سے وابستہ تجربات،احساسات، اور فکری سفر پر روشنی ڈالی ،نیز تصنیف کے بنیادی پیغام اور لب لباب کو حاضرین کے سامنے پیش کیا ۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنا منتخب کلام بھی سنایا ۔ جسے سامعین نے بےحد پسند کیا اور بھرپور داد و تحسین سے نوازا ۔ تقریر کے اختتام پر رشید شاداں کی جانب سے منگرول پیر کی ادبی و علمی سماجی شخصیات کو کتاب کے نسخے بطور تحفہ پیش کیے گئے ۔
تمام حاضرین، شعراء کرام، علمی و ادبی شخصیات اور معززین کا شکریہ ادا کرنے کے بعد یہ یادگار ادبی پر رونق تقریب محفل، خوش گوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔
رشید شاداں کی اس ادبی کاوش کو اہل ادب نے زبانوں کے باہمی رشتے ،صوفیانہ فکر اور روحانی پیغام کی ایک خوبصورت پیشکش قرار دیا جو ادب کے ذریعے محبت ، احترام اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک قابل قدر کوشش ہے ۔شاعر کے فن اور عظمت کو خراج خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ اشعار بجا طور پر اس موقع کی ترجمانی کرتے ہیں ۔
جب بھی فن کی بلندیاں کام کرتی ہیں
ہر نظر اس کا احترام کرتی ہیں
جھکا لیتی ہے تعظیم سے سر اپنا
اس کو ساری ملت سلام کرتی ہیں
(اس ادبی تقریب سے متعلق بنیادی معلومات، لوک ہت مراٹھی اخبار کے نامہ نگار جناب غضنفر حسین نے فراہم کیں، جن کی اطلاعات کی بنیاد پر یہ خبر ترتیب دی گئی ہے ۔)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے